اِس حدیثِ پاک کو اسلامی بہنیں بار بار سنیں اور عبرت سے سردُھنیں !افسوس صدکروڑ افسوس جب یہ مل کر بیٹھتی ہیں تو عُمُوماً غیر موجود اسلامی بہن کی خیر نہیں رہتی ، ان کی آپس میں غیبت کی 23مِثالیں کچھ اِس طرح ہیں:*وہ طلاقن (یعنی طلاڑی )ہے*اُس کی سوا گز کی زَبان ہے*اپنے میاں کو کبھی سُکھ کا سانس نہیں لینے دیا *اپنے میاں کے سامنے بَہُت زَبان چلاتی ہے*ہاں بھئی !پھر میاں کے ہاتھوں پٹتی بھی ہے*جی!جی! پھر بھی اِس کی ناک کہاں ہے*لگتا ہے طلاق لے گی تب سیدھی بیٹھے گی* اُس نے اپنی بہو کے ناک میں دم کر رکھا ہے *بہو سے نوکرانی کی طرح کام کرواتی ہے*ارے بھئی !بہو کو اپنے ہاتھ سے مارتی ہے *بہو کو روٹی کہاں دیتی ہے!* بہو بے چاری بیمار ہے تب بھی آرام نہیں کرنے دیتی* پڑوسنوں سے لڑتی رہتی ہے*چڑ چڑی بَہُت ہے *میاں کے ہاتھ میں دو پیسے آ گئے ہیں تو مزاج آسمان پر پہنچ گیا ہے *بچّوں پر چیختی بَہُت ہے*ایسی کنجوس ہے کہ چمڑی جائے مگر دمڑی نہ جائے*خالی غریب بنتی ہے کافی سونادبا رکھا ہے*بچّی بَہُت شریف ہے مگر اِس کی ماں کی وجہ سے بے چاری کی منگنی ٹوٹی ہے *عمر کافی ہوگئی ہے مگر اِس کو کہاں کوئی لیتا ہے *بیٹی جوان ہو گئی ہے مگر گھر میں نہیں بٹھاتی * دو دو بیٹیوں کی شادی کی مگر پڑوس میں کسی کو جھوٹے منہ بھی دعوت نہ دی *وہ تو سُسرال میں جھگڑ کرمیکے آ بیٹھی ہے۔
شَہَنْشاہِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا دیدار نصیب ہوگیا
اسلامی بہنو!غیبت سے سچی توبہ کیجئے اور زَبان کی حفاظت کی ترکیب بنایئے اِس پر استِقامت پانے کیلئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے۔دعوتِ