Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
41 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
بچائے*پیٹ کا بھی تھوڑا ہلکا ہے *.B.B.Cہے* ڈھول ہے * تم نے وہ بات جو اس کے سامنے کی نا اِس کا اب خوب ڈنکا بجائے گا*ہاں یار ! آئندہ یہ آئے تو بات بدل دیا کرو کیوں کہ اس کے پیٹ میں کوئی بات نہیں رہتی وغیرہ وغیرہ۔
    تو غیبت  کی  عادت چھڑا  یا  الہٰی     بُری  بیٹھکوں  سے  بچا  یا  الہٰی

    ہو بیزار  دل تہمتوں  چغلیوں سے    مجھے   نیک   بندہ   بنا   یا  الہٰی
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!        اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
منہ سے گوشت نکلا
 اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا اُمِّ سَلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کسی نے غيبت کے بارے ميں(معلومات کیلئے)سُوال کیا تواُمُّ الْمُؤمِنِین نے فرمایا:ايک دفعہ جمعہ کے روز ميں صُبح کے وقت اُٹھی ،رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نمازِ فجر کے لئے تشريف لے گئے ۔ اتنے ميں انصار کی عورَتوں ميں سے ايک پڑوسن ميرے پاس آئی اور کچھ مَردوں اور عورَتوں کی غيبت کرنے لگی ، ميں بھی غيبت ميں شريک ہوئی اور ہم دونوں ہنسنے لگیں ۔ رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم صبح کی نماز ادا کر کے تشريف لائے تو ان کی آواز سن کر ہم دونوں خاموش ہو گئيں۔ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم نے گھر کے دروازے ميں کھڑے ہوکر اپنی چادر مبارَک کا کونا پکڑ کر اپنی ناک پر رکھ لیا اور ارشاد فرمايا:اُف!جاؤ تم دونوں قے کر کے پانی سے (منہ)صاف کرو۔ میں نے قے کی تو منہ سے بَہُت سا گوشت نکلا ! اسی طرح دوسری عورت نے بھی گوشت کی قے کی۔ میں (یعنی سَیِّدَتُنااُمِّ سَلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا )نے رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم سے گوشت نکلنے کی وجہ پوچھی تو
Flag Counter