Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
40 - 504
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس کے پاس میرا ذکر ہو اور اُس نے مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھا اُس نے جفاء کی۔
      کسی کی خامیاں دیکھیں نہ میری آنکھیں اور     کرے زَبان نہ  عیبوں کا  تذکرہ یا رب

    تُلیں نہ حشر  میں  عطّاؔر  کے  عمل  مولیٰ     بِلا حساب  ہی  تو  اِس  کو بخشنا یا رب
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!       اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تُو نے اپنے بھائی کا گوشت کھایا ہے
حضرت سيدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہيں: ہم بارگاہِ رسالت ميں حاضر تھے کہ ايک آدَمی اُٹھ کر چلا گیا۔اُس کے جانے کے بعد ايک شخص نے اس کی غیبت کی تو نبیِّ حاشِر،رسولِ صابِر و شاکِر، محبوبِ ربِّ قادِر عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حکم صادِر فرمايا:''خِلال کرو!''اُس نے عرض کی:کس وجہ سے خِلال کروں ميں نے گوشت تو نہيں کھايا!تو ارشاد فرمایا:بے شک تو نے اپنے بھائی کاگوشت کھایا (یعنی غیبت کی)ہے۔
(اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر لِلطّبَرانی ج ۱۰ص ۱۰۲ حدیث ۱۰۰۹۲)
''غیبت بہت بڑا گناہ ہے''کے سولہ حُرُوف کی نسبت سے بیٹھک سے اُٹھ کر جانے والے کی غیبت کی 16 مثا لیں
    اِس حدیثِ پاک سے وہ لوگ عبرت حاصِل کریں جو کہ اپنی مجلس یعنی بیٹھک سے اُٹھ کر جانے والے کے بارے میں اِس طرح کی باتیں کر کے غیبتوں کا ارتِکاب کرتے ہیں مَثَلاً*یار !وہ گیا ،جان چھوٹی *اِس نے بور کر دیا تھا*خوامخواہ بحث کر رہا تھا*اپنی چلائے جا رہا تھا *کسی کی نہیں سنتا تھا *ڈیٹرھ ہُشیار ہے*چکنی کرتا ہے *بات بات پر ہا ہا کر کے ہنستا تھا *سیدھے منہ بات کہا ں کر رہا تھا* ذرا وائڑا (یعنی لُچّا،ٹیڑھا)ہے * ہاں بھئی ایسوں سے اللہ
Flag Counter