Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
390 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
حاضِر ہیں:* ہمارا گھر ڈھونڈنے میں کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی؟*ہمارے گھر کا کھانا پسند آیا ؟* میرے ہاتھ کی چائے کیسی تھی؟*ہمارا گھر آپ کو اچّھا لگا؟ * میرے لئے دُعا کرتے ہیں یا نہیں؟ *میں نے ابھی جو بیان کیا آپ کو کیسا لگا ؟* میں نے جو نعت شریف پڑھی تھی اس میں اپ کو میر ی آواز کیسی لگی ؟* میری بات آپ کو بُری تو نہیں لگی ؟ * میرے آنے سے آپ کو تکلیف تو نہیں ہوئی ؟*میری وجہ سے آپ کو بوریت تو نہیں ہو رہی؟* میں آکر آپ کی باتوں میں کہیں مُخِل تو نہیں ہو گیا؟*آپ مجھ سے ناراض تو نہیں؟*آپ مجھ سے خوش ہیں نا؟ *میرے بارے میں آپ کا دل تو صاف ہے نا؟وغیرہ۔
سب سے خطرناک ابو الفُضُول
بعض لوگ تو بڑے ہی عجیب ہوتے ہیں ،بات بات پر خوامخواہ اس طر ح تائیدطلب کرتے ہیں:* ہاں بھئی کیا سمجھے؟*میری بات کا مطلب سمجھ گئے نا؟ البتّہ ضرورتاً شاگردوں یا ماتحتوں سے استاذ یا بزرگوں وغیرہ کاپوچھنا کبھی مُفید بھی ہو تا ہے تا کہ کسی کو سمجھ میں نہ آیا ہو تو سمجھایا جا سکے۔ایسے موقع پر سمجھ میں نہ آنے کی صورت میں سامنے والے کو چاہے کہ جھوٹ موٹ ہاں میں ہاں نہ ملائے* کیوں بھئی !ٹھیک ہے نا ؟''*''میں غَلَط تو نہیں کہہ رہا!؟"*''کیا خیال ہے آپ کا؟''اب بات لاکھ ناقابلِ قَبول ہو یا غیبت پر مشتمل ہو مگربسا اوقات مُرُوَّ ت میں ہاں میں ہاں ملا کر بار ہا جھوٹ اور غیبت کی تائید کے گناہ کرنے پڑتے ہیں!ایسے ابوالفُضُول اور با تونی لوگوں کی اصلاح کی ہمّت نہ پڑتی ہو تو پھر ان سے کو سو ں دوررہنے ہی میں عافیّت ہے کہ ان کی غیبتوں اور تہمتوں وغیرہ گناہوں بھری باتوں میں بھی ہاں میں ہاں ملانا کہیں جہنَّم میں نہ پہنچا دے! یہاں تک کہ اس طرح کے بکواسی لوگ کبھی توگمراہی کی باتیں بلکہ
مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ
کفریات بک کر بھی حسبِ عادت تائید حاصل کرنے کیلئے: ''کیوں جی ٹھیک کہہ رہا ہوں نا؟''کہہ کر سامنے والے سے ہاں کہلوا کر بعض اوقات اُس کابھی ایمان برباد کروا دیتے ہیں۔ کیوں کہ ہوش وحواس کے ساتھ کفر کی تائیدبھی کفر
Flag Counter