Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
386 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
ترکیب بنائی ہو گی* اس نے اتنا بڑا مکان کیسے بنوالیا ؟پیسے کہاں سے آئے ہوں گے!
''دردناک عذاب سے بچئے '' کے سولہ حُرُوف کی نسبت سے کرایہ دار کے بارے میں کی جانے والی غیبتوں کی16مثالیں
    * میرے گھر کی دیواریں اور فرش خراب کر دیا* میرا کرایہ کھا گیا* کئی مہینوں سے کرایہ نہیں دیا* یہ کرایہ دار صحیح آدَمی نہیں*میرے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے*مالِک بن بیٹھا ہے*مجھ سے لے کر کسی اور کو کرائے پر بٹھا دیا ہے* میرے مکان کو کباڑخانہ بنا دیا ہے* مکان کی گٹَر لائن تباہ کر ڈالی ہے * جدھر دیکھو دیواروں میں کیلیں ٹھونک دی ہیں* میرا گھر خالی نہیں کرتا* دھمکی دیتا ہے کہ تم سے جو ہو سکے کر لو* مجھے بَہُت تکلیف میں ڈالدیا ہے * جب بھی گھر خالی کرنے کی بات کروں تَڑیاں دیتا ہے* پڑوسی مجھ سے اس کی شکایات کرتے ہیں مگر میری یہ سنتا کب ہے *میرے کرائے داروں کو میرے خلاف بھڑکاتا ہے۔
''اپنی اِصلاح کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے''کے پینتیس حُرُوف کی نسبت سے سیاسی تبصروں میں کی جانے والی غیبت کی35 مثالیں
    * دھاندلی کر کے انتِخاب جِیتا ہے*اِس نے بَہُت سارے آدمی مَروائے ہیں* لُچّا * لَفَنگا* غُنڈہ *لوٹا*راشی*پیدا گیر* دادا گیر * ٹیڑھا* کھوچھڑا*تڑی باز* بدمَعاش*دہشت گرد * ظالم (سرکش)* ذلیل*کمینہ*بدذات* پاجی ہے* چلتا پُرزہ*بِکاؤ مال(جدھر پیسہ دیکھتا ہے اُدھر لڑھک جاتا) ہے* مطلبی * *ود غَرَض *تھالی کا بینگن*مَفاد پرست*پیسوں کا بھوکا ہے* اپنی بدعُنوانیاں چُھپانے کے لئے حکومت سے جا ملا ہے * فنڈ غریبوں کو دینے کے بجائے *ود کھا گیا ہے * ووٹ لینے کے وقت پیچھے پیچھے پھرتا ہے *اب گھاس نہیں ڈالتا
Flag Counter