| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر روزِ جمعہ دُرُود شریف پڑھے گا میں قِیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا۔
''جہنَّم میں لے جانے والا کام ''کے بیس حُرُوف کی نسبت سے دفترکے خادِم کے مُتَعَلِّق غیبتوں کی 20مثالیں
* میری جگہ کی صفائی اچھی نہیں کرتا* ہاتھ مار کر چلا جاتا ہے صفائی کہاں کرتا ہے* پانچ مِنَٹ میں صفائی مکمَّل کر لی، سوچو کیا صفائی کی ہو گی!*دیواروں کے کونے اکثر چھوڑ دیتا ہے* دل لگا کر صفائی کرے تو یہ حال نہ ہوأاگلے حصّے کی صفائی کرتا ہے، پچھلا حصّہ ویسے ہی گندہ رہتا ہے* صفائی کرنے بَہُت دیر سے آتا ہے* مجھ سے چائے اور کھانے کا جان بوجھ کر نہیں پوچھتا* نخرے بَہُت بڑھ گئے ہیں * چاپلوس ہے*کام چور ہے*پیسے کھا جاتا ہے* دو کی چائے تین کو پلا کر باقی رقم جیب میں *اپنے لئے چائے،کھانا بچا لیتا ہے * مجھے خود کھانا دینے نہیں آتا * جو پیسے دے اُس کی بڑی عزّت کرتا ہے * دیر سے آتااور جلدی چلا جاتا ہے* چیزیں چُراتا ہے*اسے مانگنے کی عادت ہے * ڈیوٹی میں کوتاہی کر کے حرام کی روزی کھاتا ہے۔
''قفلِ مدینہ لگالیجئے''کے سولہ حُرُوف کی نسبت سے مکان و صاحِب مکان کی غیبت کی16 مثالیں
*اُن کے مکان(یاکارخانے یادوکان یاہوٹل )میں بدبو پھیلی ہوئی تھی یاصفائی نہیں تھی *اُن کا حمام(یالیٹرین)گندا تھا*وہ اپنے مکان(یادوکان) پر رنگ یا * مَرَمَّت نہیں کرواتا* گھر ہے یا کباڑ خا نہ !* نہایت بے ڈھنگا مکان بنایاہوا ہے*اس کا کمرہ ہے یا قبر؟* ا س کا مکان ہوا دار نہیں ہے * مٹی کے گارے سے بنالیا سیمنٹ سے چُنائی نہیں کرائی* اس کے گھر کا پلستر جگہ جگہ سے اُکھڑا ہوا تھا*اس کے گھر کا پنکھا '' کھڑ کھڑ'' بول رہا تھا* اس کا A.C.کافی پرانا معلوم ہوتا تھا ۔ٹھنڈک (COOLING)برابر نہیں دے رہا تھا *اتنا مالدار ہے مگر گھر میں A.C.نہیں لگوایا *اس کنگلے کے ٹھا ٹھ تو دیکھو گھر پر A.C.لگوالیا ہے * اِس کے پاس اتنی رقم کہاں! کسی پارٹی سےA.C.کی