| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
مارے گا* اس کو کیا تکلیف تھی اپنی دکان پر یہ مال رکھنے کی* میرے گاہکوں کو میرے خلاف بھڑکاتا ہے* میرے مال کی برائیاں بیان کرتا ہے *اس نے جادو کروا کر میرے گاہک اپنی طرف کر لئے*ٹیکس کی چوری کرتا ہے* بجلی چور ہے * پولیس کوبَھتہ دیتا ہے ۔
''غیبت مت کر ''کے آٹھ حُرُوف کی نسبت سے سیٹھ اور ملازِم کی ایک دوسرے کے مُتَعلّق غیبتوں کی 8 مثالیں
*سیٹھ صاحب بڑے سخت مزاج ہیں* کام لیتے وقت مِنَٹ مِنَٹ کا حساب رکھتے ہیں پیسے دیتے وَقت انہیں موت پڑتی ہے* کسی کی مجبوری کا خیال نہیں کرتے * خود تو A,C میں بیٹھے ہیں یہاں آ کر د یکھیں تو پتا چلے * فُلاں ملازِم وقت پر نہیں آتا*کام میں بڑا سُست ہے* دل لگا کر کام نہیں کرتا* فُلاں پکا کام چور ہے۔
''اپنی آخرت بچائیے''کے چودہ حُرُوف کی نسبت سے مختلف کاریگروں کے مُتَعَلِّق غیبتوں کی 14مثالیں
* اناڑی ہے* اصل پُرزے نکال کر دو نمبر کے لگا دیتا ہے* تھوڑے کام کو بَہُت لمبا کر دیتا ہے* جان بوجھ کر خرابیاں بڑھاتا ہے * جھوٹا اور* دغا باز ہے* میں اس کے پاس بے کار لے آیا اب دھکے کھانے پڑ رہے ہیں*وہ درزی بچاہو اکپڑا رکھ کے اس کی ٹوپیاں بنا کے بیچتا ہے*بل زیادہ بنا دیتا ہے*دونمبر بل دے کر زیادہ پیسے لے لئے* اس کی کڑھائی میں صفائی نہیں* سلائی صاف نہیں*ٹائم ضائع کرتا ہے* وعدے کے مطابِق کام کر کے نہیں دیتا۔