Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
382 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
نیّت باندھی تواپنے آنسو نہ روک سکا، رو رو کر میں نے نشے اور دیگر گناہوں سے توبہ کر لی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو گیا۔ اَلحَمدُ لِلّٰہ گھر والوں نے مجھے واپَس لے لیا۔ میں قادِریہ رضویہ سلسلے میں داخِل ہو کر حضور غوثِ اعظم علیہ رَحمَۃُ اللہِ الاکرم کا  مُرید بن گیا۔میں نے یہ نیّت کر لی کہ اب ہر قیمت پر نشے کی عادت چُھڑاؤں گا ۔ اس کیلئے مجھے بڑی آزمائشوں سے گُزرنا پڑا، میں تکلیف کے باعِث چیختا، بُری طرح تڑپتا، گھر والے میری یہ حالت دیکھ کر رو پڑتے ۔بعض لوگ مشورہ دیتے کہ ہیروئن کا ایک آدھ سگریٹ ہی پی لو!مگر میں نے ایسا نہ کیا کہ اِس طرح تو میں پھر اس نُحوست میں گرفتار ہو جاؤں گا بلکہ گھر والوں سے کہتا کہ ضَرورتاً مجھے چار پائی سے باندھ دیا کرو ۔
اَلحَمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
آہِستہ آہِستہ بہتری آنے لگی اور مجھے نشے سے مکمَّل طور پر نَجات مل گئی اور میں آج دعوتِ اسلامی کا ایک ادنیٰ سامبلِّغ ہوں۔ان کی داستانِ عبرت نشان سن کر ہم سب اشکبار ہو گئے ،ہم نے سابِقہ گناہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو گئے۔میں یہ بیان دیتے وقت
اَلحَمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
بابُ المدینہ کراچی کے ایک ڈویزن کے مَدَنی اِنعامات کے ذمّے دار کی حیثیت سے نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کی کوشِش کر رہا ہوں۔
چھوڑیں بدمستیاں، اورنشے بازیاں       جامِ  الفت  پئیں، قافِلے  میں چلو

اے  شرابی  تو  آ،آ جُواری  تو  آ      سب سُدھرنے چلیں،قافِلے میں چلو
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
''نیکیاں بچائیے''کے بارہ حُرُوف کی نسبت سے مِعمارو مزدور کی مَتَوَقَّع غیبتوں کی 12مثالیں
    * فُلاں نے حمام میں ڈھلوان (SLOPE)صحیح نہیں بنایا *وہ مِستری اناڑی تھا * فنشنگ صحیح نہیں کی *رنگ چونا برابر نہیں کیا*سیمنٹ میں بجری زیادہ ڈالی ہے* مزدوری پوری لی مگر کام پورا نہیں کیا* ضد کر کے طے
Flag Counter