| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
ہمیں ہمیشہ حلال روزی کمانا، کھانا اور کِھلانا چاہے لقمہ حلال کی تو کیا ہی بات ہے چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ1548 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''فیضانِ سنَّت''جلد اوّل صَفْحَہ 179 پر ہے : حضرت سیِّدُنا اِمام محمد غَزَالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی اِحْیَاءُ الْعُلُوم کی دوسری جِلد میں ایک بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا قَول نَقل کرتے ہیں کہ مسلمان جب حَلال کھانے کا پہلا لُقْمہ کھاتا ہے ، اُس کے پہلے کے گُناہ مُعاف کردئیے جاتے ہیں۔ اور جو شخص طَلَبِ حلال کیلئے رُسوائی کے مقام پر جاتا ہے اُس کے گناہ دَرَخت کے پتّوں کی طرح جَھڑتے ہیں۔
(اِحیاءُ الْعُلوم ج۲ ص۱۱۶)
''غیبت کیجئے نہ سُنئے!''کے پندرہ حُروف کی نسبت سے سُواری اور سُوار کی غیبت کی 15مثالیں
*اس کی گاڑی دھکّا اسٹارٹ ہے *اُس کی کار ہے یا گدھا گاڑی!* اس کی گاڑی کی رفتاربَہُت کم ہے* اس کی گاڑی کاماڈل بَہُت پُرانا ہے*اُس کی گاڑی تو ''کَھچَڑ پَھچَڑ''ہے* پرانی گاڑی رنگ کروا رکھی ہے اور لوگوں سے کہتا پھرتا ہے کہ نئی خریدی ہے * اس کی گاڑی تو نِری سردرد ہے،چلتے چلتے کہیں بھی خراب ہوجاتی ہے*پھٹ پھٹ کرتی گاڑی نجانے کہاں سے لے آیا ،لگتا ہے مفت میں ملی ہے* اس کھٹارے سے تو بہتر تھاسائیکل لے لیتا *اس کی گاڑی کا انجن بَہُت پرانا ہو گیا ہے اب تویہ پیٹرول''پیتی ''ہے *بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتا ہے *بہُت ر ف ڈرائیونگ کرتا ہے* گاڑی برابر چلانی کہاں آتی ہے*اس کی گاڑی اچانک بیچ سڑک میں اڑی کر کے رُک گئی ، ٹِریفک جام ہو گیا، بڑی مشکل سے دھکّے لگا کر اُس کو سائڈ پر لگانا پڑا * اتنے دن ہو گئے مگر اس نے اپنی گاڑی کا '' ڈینٹ''نہیں بنوایا۔