Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
376 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔
وَالْھَدِیَّۃُ لَا شَرْطَ مَعَھَا ۔
یعنی رِشوت اور تحفے میں فرق یہ ہے کہ رِشوت اس شرط پر دی جاتی ہے کہ جسے رِشوت دی گئی وہ دینے والے کی مدد کریگا جبکہ تحفے کے ساتھ ایسی کوئی شرط نہیں ہوتی۔
        (فَتحُ الْقدیر ج۷ ص۲۵۴)
بلاحاجت ٹیسٹ یا دوا لکھ دینا خِیانت ہے
ڈاکٹر کے بَقِیّہ دیگر مُعامَلات کہ جس دوائی یا ٹیسٹ کی حاجت نہیں اور اسے لکھ دیا یہ خِیانت ہے اوربِلاوجہ مرض کو بڑھا چڑھا کر بتا کر مریض اور اس کے گھروالوں کو تشویش میں ڈالنا انسانی اور اخلاقی اور اسلامی اصولوں کے خلاف ہے اور جھوٹ ہونے کی صورت میں جھوٹ کا گناہ جدا۔دین خیر خواہی کا نام ہے اور مسلمان کی پریشانی دور کرنے والے کی پریشانیاں اللہ تعالیٰ قیامت کے دن دور کرے گا۔ ان اُمُور میں جو افراد ، کمپنیاں، لیبارٹریاں شریک ہوں وہ اپنے تعاون و شرکت کی بقدرجرم میں شریک شمار کی جائیں گی۔ (فتوی یہاں مکمَّل ہوا)
رِشوت سے توبہ کا طریقہ
ڈاکٹر اسلامی بھائیو!زندگی چند روزہ ہے، نفس کی حیلہ بازیوں میں پڑ کر ''رِشوت''کو ہاتھ مت لگایئے اگر رِشوت لی ہے تو توبہ بھی کیجئے اور جس سے لی ہے اُسی کو لوٹا دیجئے وہ دنیا میں نہ رہا ہو تو اُس کے وارِثوں کو دے دیجئے وہ بھی نہ رہے ہوں یا یاد ہی نہ ہو کہ کس کس سے رِشوت لی ہے تو فقیر کو دے دیجئے ۔ یاد رکھئے!خالی توبہ کافی نہیں۔ اگر توبہ اور اُس کے تقاضے پورے کئے بِغیر موت آگئی تو کیا بنے گا!اگر خدا عَزَّوَجَلَّ ناراض ہو ا ، میٹھے میٹھے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم روٹھ گئے تو عذاب سہا نہ جا سکے گا۔آپ کی تخویف (یعنی ڈرانے)کیلئے ایک لرزہ خیز حکایت عرض کرتا ہوں:
قبر کا بھیانک سیاہ کُتّا
ایک شخص جو کہ حج کا نمائندہ بنا اور مالدار ہو گیا مرنے کے بعد اس کی قَبْرکھلنے کا دل ہلا دینے والا واقِعہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ853 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''جہنَّم میں لے جانے والے اعمال'' صَفْحَہ70میں ایک شخص کے حوالے سے
Flag Counter