Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
372 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
دیا ہے مگر اب بھی ڈٹ کر کھانے سے باز نہیں آتا* ایک بار اِس کو دل کادورہ پڑ چکا ہے مگر پھر بھی اِس کو ناشتے میں مَسکہ بند چاہےاِس کا کو لیسٹرول ہائی رہتا ہے مگر پِزّے پراٹھے کا شیدائی ہے أاِس کو دائمی قبض کی شکایت ہے مگر مجھ سے کہہ رہا تھا ، پرہیزی کون کرے * اس کو ڈاکٹر نے روزانہ پیدل چلنے کی تاکید کی ہے مگر سُستی کرتا ہے۔
''غیبت دُعا کی قبولیّت میں رُکاوٹ ہے ''کے پچیس حُرُوف کی نسبت سے مرنے والے مسلمان کی غیبت کی 25مثالیں
    * آدمی صحیح نہیں تھا * میری رقم کھاگیا تھا* اُس نے خودکُشی کی* فُلاں کی بددعا لگ گئی اور کتّے کی موت مرا *گندے نالے (یا گٹر)میں ڈوب مرا یہ اِس کے گناہوں کی سزا تھی* بیتُ الْخَلاء میں مرا(اگرکوئی مُرتد بیتُ الخلا میں مرے تو عبرت کیلئے تذکِرہ کرنے میں حَرَج نہیں اَلبتّہ مسلمان کے ساتھ اِس طرح کا حادِثہ ہو تو اُس کا پردہ رکھنا ضَروری ہے)*فُلاں کو کفن تک نصیب نہ ہو اکہ ظالم جوتھا * مرنے کے بعد بھی اس کے منہ پرنُحوست برس رہی تھی * رشوت خور تھا *سود خور تھا *ماں باپ کا گستاخ تھا *پولیس مقابلے میں کتّے کی موت مارا گیا *دودھ میں ملاوٹ کیا کرتا تھا *ہیروئنچی*چرسی* شرابی *جواری *زانی تھا*منشیات فروش تھا*حرام کماتا اور کھاتاتھا *منہ کالا کرنے کے دوران ہی اسے موت نے آلیا أاس کا فُلاں کے ساتھ چکّر تھا اپنے پیچھے حرامی اولاد چھوڑ گیا ہے *محلّے کے لوگ اس سے اتنی نفرت کرتے ہیں کہ اس کے جنازے میں بھی شامل نہیں ہوئے* اچّھا ہوا مرگیا ،زمین پر بوجھ تھا ۔
''غیبت سے نفرت بڑھتی ہے''کے ستّرہ حُرُوف کی نسبت سے ڈاکٹر کے بارے میں غیبت کی17مثالیں
    *ناتجرِبہ کار ہے *اِ س نے بیماری کو سمجھا ہی نہیں* بہت گر م دوائیں دے دیں* پیسے بہت لیتا ہے
Flag Counter