Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
371 - 504
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس کے پاس میرا ذکر ہو اور اُس نے مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھا اُس نے جفاء کی۔
''غیبت میں آخرت کی بربادی ہے ''کے اکیس حُرُوف کی نسبت سے پریشان حالوں کے مُتَعَلِّق غیبت کی21 مثالیں
    *اُس کا دیوالیہ نکل گیا ہے* بَہُت قرضہ لے لیا تھا اب پھنس گیا ہے اور منہ چھپاتا پھرتا ہے* قرضخواہوں سے پیچھا چھڑانے کیلئے گھر سے بھاگ گیا ہے * قرضہ ادا نہیں کیا تو اُس پر قرض خواہ نے کیس کر دیا ہے * فُلاں کو پولیس پکڑ کر لے گئی ہے*لاک اَپ یا جیل میں بند ہو گیاہے *اُ س کی اِملاک کا نیلام ہونے والا ہے*اُس کی اِملاک ضبط ہو گئی ہیں * اُس کی منگنی ٹوٹ گئی ہے * اُس کو کوئی رِشتہ نہیں دے رہا * وہ طَلاقن یا * طلاقڑی * یا مُطلَّق * یا طلاق شدہ ہے *وہ بانجھ ہے*اس کی لڑکی بھاگ گئی ہے* اُس کے بیٹے نے کورٹ میں جا کر اپنی پسند کی شادی کر لی ہے* اُس کو سُسرال والوں نے دَھکّے مار کر گھر سے نکالا * اُس بد مَعاش کے آگے زَبان چلانے کی کیا ضَرورت تھی، اُس نے اُٹھا کر گھونسہ دے مارا اور اس کے دانت توڑ ڈالے* کیسا اکڑی دکھاتاتھا ، آخِر سوا سیر ٹکرا ہی گیا اور اُس نے اِس کا سر پھاڑ ڈالا *میرے مَنع کرنے کے باوُجُود آدھی رات کو قیمتی موبائل فون لیکر نکلا، ڈاکو نے چھین لیا،اب ناک کٹی تو بیٹھا۔
''غیبت کی نحوست ''کے گیارہ حُرُوف کی نسبت سے مریضوں کی غیبتوں کی11 مثالیں
    * شوگر کامریض ہے مگر موسم میں اس کو دو آم چاہیں*خوب آم کھاتا ہے پھر پھوڑے ہو جاتے ہیں آاِس کو ٹھنڈا پانی اور کھٹائی نہیں چلتی مگر مانتا نہیں ہے پھر ہر وقت کھانستا رہتا ہے* اِس کا پیٹ خراب رہتا ہے کیوں کہ وزنی غذاؤں سے باز نہیں آتا* خوب پیٹ نکلا ہوا ہے مگر ناشتے (یا سحری)میں پراٹھے کھاتا ہے * وہ موٹا پے سے اگر چِہ بیزار ہے مگر آم، مٹھائی کباب سموسے اور ٹھنڈی بوتلیں چھوڑنے کیلئے تیّار نہیں* اُس نے وقت بے وقت کھا کھا کر مِعدہ تباہ کر
Flag Counter