| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھے تو لوگوں میں وہ کنجوس ترین شخص ہے۔
آدمی ہے یا نہیں ؟(بِلا اجازتِ شرعی یہ سُوال گناہ بھرا ہے اور سامنے والے کو گناہ میں ڈال سکتا ہے)* کتنے بھائی بہن ہو؟ *ان میں کون کون شادی شدہ ہے؟ *آپ کے بچّے کتنے ہیں ؟*بڑے بچّے کی کتنی عمر ہے؟* اَوہو! یہ جوان ہو گیا ہے* اِس کی شادی کب کروا رہے ہو؟* مکان ذاتی ہے یا کرائے کا؟ *آپ کی عمر کافی ہوگئی ہے، شادی میں کیا رُکاوٹ ہے؟* بڑی بہن گھر میں کیوں بیٹھی ہوئی ہے؟* آپ کی بیٹی ماشاء َاللہ جوان ہو گئی ہے رِشتہ کیوں نہیں کر رہے؟* بڑا بھائی کہاں نوکری کرتا ہے؟*گھر میں بھی پیسے دیتا ہے یا نہیں ؟ (یہ سُوال بھی بِلا مصلَحتِ شرعی ہو تو گناہ بھرا ہے اور سامنے والے کو گناہ میں ڈال سکتا ہے)
"غیبت حرام و گناہ ہے ''کے پندرہ حُرُوف کی نسبت سےخاندان کے متعلق غیبت کی 15مثالیں
کسی مسلمان کے حسب نسب کی کمزوری کا بلا اجازتِ شرعی بطورِ عیب تذکرہ کرنا بھی غیبت ہے، اس کی 15مثالیں مُلاحَظہ ہوں:* اُس کا باپ چپراسی (PEON)ہےاس کا دادا موچی ہے *وہ خاندانی میراثی ہے * اُس کا دادا پیشہ وَر بھکاری تھا* یہ بھلے پڑھا لکھا ہے مگر یہ لوگ خاندانی حجام ہیں*یہ افسر بن گیا ہے مگر اس کا باپ دفتر میں جھاڑ پونچھ کرتا اور گند کچرا اُٹھا تا تھا* اس کی دادی گائے کا گوبر اٹھا کر لاتی اور اُپلے تھا پ کر بیچتی تھی *یہ جو عَرَب صاحِب ہیں، اصلی عَرَبی نہیں ان کے باپ دادا ھِندی (سندھی یا بلوچی یا پنجابی)ہیں* وہ نوجوان جوابھی گزرا اُس کی ماں طوائف تھی أاس کا والد شادیوں کی تقریبوں میں ناچنے کا پیشہ کرتا تھا* فُلاں کا گھٹیا خاندان سے تعلُّق ہے* اس کی برادری خاص معزَّز نہیں مانی جاتی أاس کا والِد مالِشیاتھا (یعنی لوگوں کی تیل مالش کرنے کا کام کرتا تھا)*وہ چرواہے کا بیٹا ہے *یہ جو سیِّد کہلاتا ہے ، اِس سے اس کا نسبِ نامہ پوچھ لو، میں ان لوگوں کو جانتا ہوں، خاندانی فقیر ہیں۔