میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! غیبتوں اور گناہوں بھری باتوں سے رشتہ توڑیئے اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کی یادوں،میٹھے میٹھے مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نعتوں سے رشتہ جوڑیئے خوب دُرود و سلام کیلئے زَبان کا استِعمال کیجئے اور خوب خوب تِلاوتِ قرآنِ پاک کیجئے اور ثواب کا ڈھیروں خزانہ حاصِل کیجئے۔ چُنا نچِہ ''روحُ البیان''میں یہ حدیثِ قُدسی ہے: جس نے ايک بار
بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ
کو الحمد شریف کے ساتھ ملا کر (یعنی
بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن
ختمِ سورۃ تک)پڑ ھا تو تم گواہ ہوجاؤ کہ میں نے اسے بَخش دیا، اس کی تمام نیکیاں قَبول فرمائیں اور اس کے گناہ مُعاف کر دیئے اور اس کی زَبان کو ہر گز نہ جلاؤں گا اور اس کو عذابِ قبر، عذابِ نار، عذابِ قِیامت اور بڑے خوف سے نَجات دوں گا۔
ملانے کا مزیدواضح طریقہ مُلاحَظہ فرما لیجئے :
بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْ۔مِلْ۔حَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن۔۔۔۔۔
رِہائی مجھ کو ملے کاش!نفس و شیطاں سے ترے حبیب کادیتا ہوں واسِطہ یا رب
گناہ بے عدد اور جرم بھی ہیں لا تعداد کر عَفو سہ نہ سکوں گا کوئی سزا یارب
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد