Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
368 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
لوگوں کوآپ یہ ساری باتیں بتا دیتے ہیں تو یقینا وہ آپ سے خوش نہیں بلکہ ناراض ہی ہوں گے کہ تم مجھے بدنام کررہے ہو ، اس طرح اور خرابیاں پیدا ہوں گی اور گھر میں فساد کھڑا ہو گا۔ باپ تو پھر باپ ہے اُس کے حُقُوق سے دُنیا میں عُہدہ برآ ہونا ممکن نہیں ۔کسی اور مسلمان کے بارے میں بھی اگرآپ کہیں گے کہ ''وہ پکّادنیا دار آدمی ہے ۔'' ''جُمعہ بھی نہیں پڑھتا ''تو اگر چِہ وہ واقِعی ایسا ہی ہو پھر بھی وہ پیٹھ تھپک کر آپ کو شاباش نہیں دے گا بلکہ یقینا اُس کادل دکھے گا لہٰذا بِلا اجازتِ شرعی کسی بھی مسلمان کے بارے میں کوئی ایسا لفظ نہ بولا جائے جو اُسے معلوم ہو توناگوار گزرے۔
''غیبت کی نُحوستیں''کے تیرہ حُرُوف کی نسبت سیماں کی طرف سے بیٹی کی غیبت کی13 مثالیں
    *غصّے کی بَہُت تیز ہے* بَہُت چڑ چڑی اور* ضدّی ہو گئی ہے* میری بِالکل نہیں سنتی* گھر میں جھاڑو پوچے نہیں لگاتی *دھونے پکانے میں میرا ہاتھ نہیں بٹاتی *ہر وقت کنگھی چوٹی میں لگی رہتی ہے*ذرا کوئی بھلائی کی بات کروں تو رونے بیٹھ جاتی ہے *ہر بات میں اپنی چلاتی ہے* دونوں بہنوں کی بالکل نہیں بنتی *میری بالکل عزّت نہیں کرتی *بہت زَبان دراز ہے *بات بات پر مجھ سے جھگڑتی ہے۔
''غیبت کرنے والے دوزخ کے کھولتے ہوئے پانی و آگ کے درمیان موت مانگتے دوڑتے پھرتے ہوں گے ''کے سڑسٹھ حُرُوف کی نسبت سے گھروں میں عموماً بولے جانے والے غیبتوں کے الفاظ کی67 مثالیں
    * بُدّھو*لَچَر*احمق* بے وُقُوف*بَچکانہ ذِہن ہے *بات ذرا دیر سے سمجھتا ہے*کوئی بھاشا نہیں سمجھتا *گھر میں سب سے لڑتا ہے *ماں کو ستاتا ہے *باپ کو تنگ کرکے رکھ دیا ہے* دن کو دیرتک سوتا رہتا
Flag Counter