| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر روزِ جمعہ دُرُود شریف پڑھے گا میں قِیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا۔
ماں کو رُلاتا ہے *ہم کو بَہُت ستاتا ہے * رات دیر سے سوتا اور فجر میں نہیں اُٹھتا* چھوٹے بہن بھائیوں کو مارتا ہے *بیمار باپ کی خبر نہیں لیتا *باپ کو سامنے جواب دیتا ہے*اپنی ماں کو جھاڑ دیتا ہے* گھرمیں سیدھے مُنہ کسی سے بات نہیں کرتا*باہر توسب سے ''جی جناب''سے بات کرتا ہے مگر گھر میں تُوتَڑاق سے۔
''غیبت محبتیں مٹاتی ہے ''کے ستّرہ حُرُوف کی نسبت سے باپ کے بارے میں غیبت کی 17مثالیں
*میری ماں کو مارتے ہیں* پوری خرچی نہیں دیتے* سنا ہے جُوا کی لت پڑ گئی ہے* ماں کے زیورات بیچ کر کھا لئے ہیں* بُری صحبت کی وجہ سے رات دیر سے گھر میں آتے ہیں اور پھر جھگڑتے اور سب کی نیندیں خراب کرتے ہیں*سار ا دن سگریٹ پھونکتے رہتے ہیں*گھر کو کبھی گھر نہیں سمجھا* گھر میں گندی گندی گالیاں نکالتے ہیں جوان بیٹی کا بھی لحاظ نہیں کرتے *ہم بھائی بہن جوان ہو گئے ہیں ہماری شادی کی ترکیب کیا کریں گے ، اس کی تو بات سننے کے لئے بھی تیار نہیں*زَبان بَہُت چلاتے ہیں اِس لئے خاندان میں سب سے بگڑی ہوئی ہے* جُمُعہ کی بھی نَماز نہیں پڑھتے *دین کی بِالکل سمجھ نہیں *پکّے دنیا دار ہیں *دعوتِ اسلامی والوں کو اچّھا نہیں سمجھتے *مجھے دعوتِ اسلامی سے روکتے ہیں کہتے ہیں میں تم کو مولوی نہیں بننے دوں گا* میرا عمامہ چُھپا دیا تھا بڑی مشکل سے امّی نے ڈھونڈ کر دیا ہے* مجھے اجتما ع سے مَنع کرتے ہیں وغیرہ۔
وسوسہ:
باپ اجتماع سے روکے، داڑھی اور عمامہ نہ باندھنے دے واقِعی بے نمازی اور پکا دنیا دار ہو پھر بھی یہ باتیں سچ سچ بیان کرنا کیوں کر غیبت ہو گیا؟
وسوسے کا جواب:
یہ باتیں سچ ہیں جبھی بِلامصلحتِ شرعی پیچھے سے بیان کرنا غیبت ہیں، اِس طرح کی باتوں سے آپ کے والِد صاحِب کی عزّت میں کمی ہی آئیگی اور وہ لوگوں کی نگاہوں میں ذلیل ہوں گے ، جب ان کو پتا چلے گا کہ