| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
''غیبت ایک ناسُور ہے ''کے چودہ حُرُوف کی نسبت سے دعوتوں میں کی جانے والی غیبتوں کی14مثالیں
*اللہ نے بَہُت کچھ دیا ہے، پہلے بیٹے کی شادی ہے مگر خرچ کرنے میں ہاتھ کھینچ کر رکھا ہے، کھانے کی ڈشیں کم کی ہیں* سجاوٹ پر خرچ کم کیا ہے* خرچ بچانے کیلئے مہمان کم بلائے ہیں* گوشت بوڑھے بیل کا ہے جبھی تو نہیں گلا* بکرے کاگوشت ہونا چاہے تھا یہ کہاں غریب ہے !*پانی میں برف بھی نہیں ڈلوایا !* ڈیکوریشن کا سامان بھی بس ایسا ہی منگوایا ہے!*غریب آدمی ہے قرضے لیکر دنیا کودکھانے کیلئے اتنی بڑی دعوت کرنے کی کیاضَرورت تھی!*کھانا تو ذرا اچّھے باورچی یا''کچن''سے بنوایا ہوتا* سستے ''کچن''سے پھر کھانا کیسا بنے گا!*اس نے میٹھی ڈش میں صِرف فرنی سے گزارا کر لیا ہے* زردہ بھی ہونا چاہے تھا* بچا ہوا کھانا پھینکنے کے بجائے مدرَسے بھیج کر کون سی سخاوت کی ہے!
''غیبت زِنا سے سخت تر ہے ''کے سولہ حُرُوف کی نسبت سے بیٹے کے بارے میں غیبت کی 16 مثالیں
اپنی سمجھدار اولاد کو سب کے سامنے بُر ابھلا کہتے رہنے سے ان کا دل دُکھتا ،اصلاح کے بجائے بگاڑ بڑھتا ہے، اور بِلا مَصلَحتِ شَرعی پیچھے سے خامیاں بیان کرنے سے غیبتوں کا گناہ ملتا اور اولاد کو پتا لگ جانے کی صورت میں اُس کا باغیانہ ذہن بنتا ہے ۔اور دونوں جہان کے نقصان و خُسران کا سامان پیدا ہوتا ہے۔ لہٰذا اولاد کی شفقت و حکمت کے ساتھ تربیَّت کرنی چاہے ۔ بعض ماں باپ مُنہ بھر کر اولاد کی غیبتیں کیاکرتے ہیں اس کے بے شمار جُملوں میں سے نمونتاً 16 مثالیں پیش کی جاتی ہیں:*سب سے بڑا بیٹا نافرمان *ضدّی اور *بدتمیز ہے *میری عزّت نہیں کرتا*کما کر دوستوں میں اُڑادیتا ہے* گھر کا ایک بھی کام نہیں کرتا* دکان پر وَقت نہیں دیتا* رات بَہُت دیر سے آتا ہے اور اپنی