Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
364 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
جوڑوں کی بیماری بھی گئی اور بے رُوز گاری بھی گئی
غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے،نمازوں اور سنّتوں پر عمل کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہے، مَدَنی انعامات کے مطابِق زندگی گزاریئے، سنّتوں کی تربیّت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے ، مَدنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہار آپ کے گوش گزار کی جاتی ہے چُنانچِہ ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے:میری ایک طرف بے رُوزگاری تھی تو دوسری طرف جوڑوں کے درد کی پُرانی بیماری تھی،تنگدستی اور شدید درد کے باعِث سخت بیزاری تھی،بَہُت علاج کروایا مگر کچھ فائدہ نہ ہوا ۔کسی اسلامی بھائی نے انفِرادی کوشِش کے ذَرِیعے ذِہن بنا کر دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے سنّتوں کی تربیَّت کیمَدَنی قافلیمیں سنّتوں بھرے سفر کی ترکیب بنا دی ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
مَدَنی قافلے میں سنتوں بھرے سفر اور عاشقانِ رسول کی شفقت بھری صحبت کی بَرَکت سے میری برسوں پُرانی جوڑوں کی بیماری بالکل صحیح ہوگئی ۔ مَدَنی قافلے سے واپَسی پر دوسرے ہی دن ایک اسلامی بھائی آئے اور انہوں نے مجھے کام پر لگا کرمیرے رُوزگار کی ترکیب بھی بنا دی۔ یہ بیان دیتے ہوئے
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے میرا کام ایک دن بھی بند نہیں ہوااور دردبھی پلٹ کر نہیں آیا۔
جوڑ جوڑآپکے،ہوں اگر دُکھ رہے         کر کے ہمّت  چلیں،قافِلے میں چلو

تنگدستی مِٹے،رزق  سُتھرا  ملے          در کرم کے کُھلیں،قافِلے میں چلو
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مُردے کو اچّھا پڑوس دو
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!مَدَنی قافلے کی بَرَکت سے جوڑوں کا پرانا درد بھی ٹلا اور رُوزگار بھی ملا۔ عاشقانِ رسول کی صحبت جہاں
Flag Counter