Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
363 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
بَہُت چلاتی تھی* اِ س کی ماں نے کھانا پکانا بھی نہیں سکھایا تھا *برتن بھی مانجھنے نہیں آتے تھے* کپڑے بھی برابر نہیں دھو سکتی تھی* بہت جھگڑا لو تھی*چوریاں کرتی تھی* تعویذ گنڈے کرواتی تھی *جادو گرنی تھی *چُڑیل تھی *ہمارے گھر کا سکون برباد کر دیا تھا* اِس کی ماں گھر آکر ہم کو کوسنیں دے گئی تھی*ہم کو اِس نے بدنام کرد یا ہے* ہم نے غریب سمجھ کر ترس کھایا تھا مگر اس کا تو دماغ آسمان پر پہنچا ہوا تھا وغیرہ وغیرہ۔
گھر کی بات باہر کرنے والا کم ذات ہوتا ہے
اللہ عَزَّوَجَلَّ  سے ہدایتِ خیر کی دعا ہے ،یقینا جو غیبتیں وغیرہ کرتا ہے وہ بَہُت ہی بُرا بندہ ہے۔آیئے !آپ کو ایک اچھے بندے کی حکایت عرض کروں چُنانچِہ ایک بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:ایک صاحبِ راز (یعنی پیٹ کے مضبوط آدمی) کا نکاح ہوا مگر دونوں کے مابین ذِہنی ہم آہنگی کافُقدان تھا (یعنی کمی تھی )کسی طرح اُس کے دوست کو اِس بات کی بَھنَک مل گئی ، اُس نے پوچھا :تمہارے گھر کا کیا مسئلہ ہے؟ اُس صاحِبِ راز نے جواب دیا:میں اتنا کم ذات نہیں کہ گھر کی بات کسی کو بتا دوں !بات آئی گئی ہو گئی ۔ بِالاخِر گھر نہ چل سکا اور طلاق دینی پڑ گئی ۔ جب اُس کے دوست کو پتا چلا تو بولا :وہ تو اب تمہاری بیوی نہیں رہی، بتا دو کیا مُعامَلہ تھا ؟ اُس سمجھدار شخص نے جواب دیا :اب تو وہ میرے لئے گویاغیر عورت ہو چکی ہے اورکسی غیر عورت کیمُتَعَلِّق میں کیسے بات کروں!
اللہ ہم کو فضل سے عقلِ سلیم دے

شرم و حیا  تو بہرِ  رسولِ کریم دے
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter