Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
361 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
''مسلمان کی آبروریزی حرام ہے ''کے بائیس حُرُوف کی نسبت سےسُسرالی رشتوں کی غیبتوں کی 22مثالیں
    * میری بہن کو اس کی ساس تنگ کرتی ہے*بہنوئی گھر کا خرچ نہیں دیتا*کما کر سب ماں کودے دیتا ہے *دامادمیری بیٹی پر ظلم کرتا ہے* اپنی ماں کی باتوں میں آکربار بارگھر سے نکال دینے کی تڑیاں دیتا ہے*ماں کے چڑھانے پر بات بات پر مارتاہے* طلاق کی دھمکیاں دیتا ہے* رات دیر تک گھر سے باہَر رہتا ہے*دن کو دیر تک سوتا رہتا ہے* ہَڈحرام ہے*دوسری عورت کے چکر میں ہے*اِس کے دوست اچّھے نہیں ہیں*سنا ہے نشہ وغیرہ بھی کرتاہے*ہم کو بَہُت منحوس آدمی سے پالا پڑ گیا ہے*اَیوَ ئِیں(یعنی بس ایسا ہی)ہے * زہریلا سانپ ہے* اس کے دل میں دَغاہے*اُجَڈ*گنوار* جاہلِ مطلق ہے*بیٹے کی ساس جادو گرنی ہے* بہو نے تعویذ گنڈے کروا کر میرے بیٹے کو اپنی طرف کر لیا ہے اس لئے بیٹا میری ایک نہیں سنتا۔
''غیبت ناجائز وحرام ہے ''کے سترہ حروف کی نسبت سے میکے جاکرسسرال کے متعلق کی جانے والی غیبتوں کی 17مثالیں
    * ساس ہر وقت منہ پھلائے رہتی ہے*بات بات میں کیڑے نکالتی ہے* میرا پکانااسے پسند ہی نہیں آتا* میری طبیعت خراب ہو تو ساس کہتی ہے بہانے بناتی ہے* دوسری بہو کو بڑا چاہتی ہے میرے ساتھ پرایاسُلوک کیوں کرتی ہے * بڑی اَکھڑ اورسخت مزاج ہے* مجھ پہ ہر وقت اپنا حکم چلاتی رہتی ہے* شوہر کو میرے خلاف بھڑکاتی ہے۔* ساس مجھ سے کام بہت کرواتی ہے خُود سارا دن بستر پر پڑی رہتی ہے * ماں بیٹی مل کر میری بُرائیا ں کرتی رہتی ہیں *ساس نے شوہر کو میرے خلاف کر دیا ہے اب * میں انہیں سونا بن کر بھی دکھاؤں وہ مجھے پاؤں کی جوتی ہی سمجھیں گے * کئی کئی گھنٹے ان کا انتظار کرتی ہوں آتے ہی منہ پُھلا کر بیٹھ جاتے ہیں* اُن کی کَل مُکھی طلاقن بہن کی بھی خدمتیں
Flag Counter