Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
359 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
سے آجاتی ہے *اس کی ناک بَہُت تیز ہے ہمارے کھانے کی خوشبو اسے فوراً پہنچ جاتی ہے*آئے دن اس کے ہاں تو جھگڑا ہی رہتا ہے* میاں بیوی کی آپس میں بنتی نہیں*ان کی لڑکی گھر سے بھاگ گئی ہے * کل اس کے بڑے بیٹے نے اس پر ہاتھ اُٹھا یا تھا* وہ پڑوسی تو بالکل پڑوسیوں کا کوئی حق ہی نہیں جانتا *اُوپر کی منزِل والا بُڈّھا بَہُت ستاتا ہے *پہلی منزِل والے کے بچّے بَہُت شرارتی ہیں* ایک تو میرے بچّے کو اس کے بچے نے مارا، جب فریاد لیکر گیا تو اُوپر سے مجھ سے جھگڑنے لگا *اس کے بچوں کی شکایت کروں تو بالکل نہیں سنتا*بِغیردستک دیئے ہمارے گھر کے اندر گھس جاتا ہے*ہمارا مکان مالِک اُوپر کی منزِل پر رہتا ہے ایسا تنگ کرتا ہے کہ بس کیا کہوں* اُس پڑوسی کے بیٹے کی دھوم دھام سے شادی ہوئی مگر ہمیں جھوٹے بہانے شادی کارڈ تک نہیں دیا ورنہ ہم کون سا ان کے کھانے کیلئے بیٹھے ہیں، اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے ہم کو بَہت دیا ہے۔
''غیبت کی ہلاکت خیزیاں''کے سترہ حُرُوف کی نسبت سے منگنی /شادی میں غیبتوں کی 17مثالیں
    جب رشتہ طے کرنا ہو تا ہے تو فریقین میٹھے میٹھے بن کر ترکیب بنالیتے ہیں ، مگر اِس دَوران بھی اور بعد میں تو اکثر غیبتوں کا سلسلہ رہتا ہے اس کی 17مثالیں مُلاحَظہ ہوں:*بے مُروَّت لوگ ہیں* گھر آکر دعوت دینی چاہے تھی* صرف کہلوا دیایا *فون سے ہی گزارہ کر لیا* ساس نے کسی کو بلانے کیلئے بھی نہیں بھیجا*ہم نے ان کو اپنے یہاں کیلئے زیادہ آدمیوں کو ساتھ لانے کی دعوت دی تھی مگر انہوں نے ہم کو بَہُت تھوڑے آدمیوں کی دعوت دی ہے*میں دعوت میں گیا تو سُسر نے مجھے خاص لفٹ نہیں دی * مجھے یہ تک نہیں بولا کہ ''اور کھاؤ''*لڑکی والوں کی طرف سے بَہُت دن ہوئے کوئی دعوت نہیں ملی یہ کوئی طریقہ ہے!* کنجوس مکّھی چوس ہیں * کھانے کا صِرف پتیلا بھجوادیا دیگ آنی چاہے تھی*ساس کا دل بَہُت چھوٹا ہے * آم کی صِرف ایک ہی پیٹی بھیجی اور* آم بھی بس ایسے ہی تھے *بڑے بھائی
Flag Counter