| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔
وبُہتات ہوتی ہے۔ ابھی احیاء ُالعلوم کے حوالے سے آپ نے اجمالی طور پر غیبت کی مثالیں مُلاحَظہ کیِں،یہ سارے کے سارے الفاظ آج بھی مختلف انداز میں ہمارے یہاں بطورِ غیبت رائج ہیں۔ اِس کے علاوہ بھی میں اپنی ناقص معلومات کے مطابِق اُردو زَبان اور اپنے گردو پیش کے ماحول میں بولے جانے والے ایسے الفاظ اور جُملوں کی تفصیلی طور پر نشاندہی کرنے کی کوشِش کرتا ہوں جن میں اکثر کا تعلُّق غیبت سے ہے جب کہ برائی بیان کرنے کے لئے پیٹھ پیچھے کہے جائیں۔ موقع مَحَل اور نیّت کی خرابیوں کے اعتِبار سے بَسا اوقات یِہی الفاظ عیب درییا تہمت یا بدگُمانی یا گالی یا بد اَلقابی یادل آزاری وغیرہ بلکہ ایک ہی وقت میں ان چھ سَمیت مزید کئی گناہوں پر بھی مُنطَبِق (یعنی لاگو)ہو سکتے ہیں۔ اگریہ مثالیں آپ ذِہن نشین فرما لیں گے اور آخِرت کے نقصان سے بچنے کی کُڑھن نصیب ہوئی تو
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
ان کے ذَرِیعے گناہوں بھرے مزید بے شمار کلمات وفقرات خودہی سمجھ میں آجائیں گے اور ان گناہوں سے دُور رہنے میں بَہُت ہی مدد ملے گی ۔پڑھنے والے کی دلچسپی اور سَہولت کیلئے مختلف عنوانات کی سُرخیاں لگا کر مثالوں کو بیان کیا گیا ہے۔ شیطان لاکھ کوفت دلائے مگر آپ گوش بر آواز رہے اور خوب توجُّہ سے غیبت وغیرہ گناہوں کے دلدل میں دھنسانے والے الفاظ اورجُملے سماعت فرماتے چلے جایئے:
''غیبت ایمان کو کاٹ دیتی ہے ''کے بیس حُرُوف کی نسبت سے پڑوسیوں کے بارے میں غیبتوں کی 20 مثالیں
* اُس جیسے پڑوسی سے تو ش بچائے*فُلاں پڑوسن چال چلن کی اچھی نہیں* اُس کی لڑکیاں خراب ہیں*اس کے سارے لڑکے نمبری ہیں* وہ پڑوسن تو جب دیکھو کچھ نہ کچھ مانگنے آجاتی ہے ماچس تک گھر میں نہیں رکھی * اُس کے گھر کا ماحول بَہُت بُرا ہے * اِس کو ذرا مُنہ دیدیا تو اب جب دیکھو ٹھیک کھانے کے وَقت کسی نہ کسی بہانے