Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
355 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
کسی چیز کی خرابی کوپیٹھ پیچھے بیان کردیا جیسا کہ آج کل ہماری اکثریت کی عادت ہے تو یہ گناہ بھری غیبت ہے اور مذکورہ حکایت میں بھی محض فُضُول بک بک کے طور پر بِلا مقصد ِ صحیح عمارت کے عیب بیان کئے گئے لہٰذا وہ دونوں باتیں گناہوں بھری غیبتیں شمار ہوں گی۔
دعائے عطّاؔر
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم !ہماری بے حساب مغفرت فرما ، یااللہ عَزَّوَجَلَّ!ہمارے سارے گناہ مُعاف فرما،یااللہ عَزَّوَجَلَّ!ہمیں غیبتوں ، چغلیوں، تہمتوں ، بدگمانیوں ، دل آزاریوں اور ہرطرح کے گناہوں سے بچا، یااللہ عَزَّوَجَلَّ !ہمیں پکا نمازی اور سنّتوں کا عادی ، مَدَنی انعامات کا عامل اور مدنی قافِلوں کا مسافر بنا۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ!ہمیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں استِقامت عنایت فرما۔یااللہ عَزَّوَجَلَّ! ہمارے پیارے پیارے آقا مکّی مَدَنی مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری امّت کی مغفِرت فرما۔  ؎
خدایا اجل آکے سر پر کھڑی ہے      دکھا  جلوہ  مصطَفٰے  یاالہٰی

مسلماں ہے عطّاؔر تیری عطا سے      ہو  ایماں  پر  خاتِمہ  یاالہٰی
  اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!           اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter