Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
350 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
مَدَنی مُنّے کادوسرا آپریشنطے ہوا ، میں اپریشن کے ایک دن پہلے یعنی جمعہ کے روز مَدَنی قافِلے میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ سُنَّتوں بھرے سفر پر روانہ ہوگیا۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
مَدَنی قافلے سے واپَسی پر پتا چلا کہ میرے مَدَنی مُنّے کا آپریشن کامیاب ہوگیاہے مگر اس کو دودھ نہیں دے سکتے تھے اور پیشاب میں خون آرہا تھا ۔ میں دوسرے ہفتے پھرمَدَنی قافِلے میں سفر پر روانہ ہوگیا۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
مَدَنی قافِلے میں سفر کے دَوران ہی گھر والوں نے فون پر اطّلاع دی کہ پیشاب میں خون آنا بھی بند ہوگیا ہے اور اس نے دودھ پینا بھی شروع کردیا ہے ۔میں مَدَنی قافِلے سے اتوار کو واپس آیا اور
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
دوسرے دن یعنی پیر شریف کو اَسپتال سے چُھٹّی بھی مل گئی اور ہم مَدَنی مُنّے کو گھر لے آئے ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے میرا مَدَنی مُنّا بالکل ٹھیک ہو گیا ۔ اللہ عَزَّوَجَلّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کو سلامت رکھے۔
اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
بچّہ   بیمار   ہے،باپ   بیزار   ہے       غم کے سائے ڈھلیں،قافِلے میں چلو

غم چلے جائیں گے،دن بھلے آئیں گے      صبر سے  کام  لیں، قافِلے  میں چلو
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(37)15سالہ مریضہ کی ایمان افروز صِحّت یابی
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! مَدَنی قافلے کی بَرَکت ناقِص بچّہ نہ صرف زندہ بچ گیا بلکہ صحت مَند بھی ہو گیا ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قدرت کے یہ سب کرشمے ہیں، یقینا دعوتِ اسلامی والوں پر ربُّ الاکرم عَزَّوَجَلَّ کا بے انتِہا کرم ہے۔ بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ چاہے تو کیسا ہی گمبھیر مسئلہ ہوچٹکی میں حل ہو جاتا ہے۔ اِس ضمن میں ایک ایمان افروز حکایت سنئے اور جھومئے چُنانچِہ بغداد شریف میں ایک عَلَوی لڑکی رہتی تھی، وہ پندرہ سال تک اَپاہج(یعنی معذور)
Flag Counter