صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(36)مَدَنی منّے کی جان بچ گئی
غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے،نمازوں اور سنّتوں کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اورکامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے۔حیدر آباد(بابُ اسلام سندھ)کے اسلامی بھائی کا بیان بالتَّصرُّف عرض کرتا ہوں:میرا مَدَنی مُنا جس کی عمر5ماہ ہے مسلسل بیمار رہتا تھا۔حیدرآباد کے تقریباً تمام بڑے بڑے اَسپتالوں میں علاج کروایا،جب ''جام شورواَسپتال''سے لِیور اِسکین کروایا تو پتا چلا کہ بچے کا ایک کنکشن نہیں ہے جو جگرسے آنتوں کو پہنچتا ہے۔ بڑے ڈاکٹرنے بتایا کہ اس کا آپریشن ہو گا مگر اس کے کامیاب ہونے کے امکانات کم ہیں۔
رَمَضانُ المُبارَک میں ہم بابُ المدینہ (کراچی)پہنچ گئے اور آپریشن کیلئے مَدَنی مُنّے کو N.I.C.H.اَسپتال میں داخِل کروادیا۔ ہفتے والے روز مَدَنی مُنّے کا آپریشن ہوا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کا تو کنکشن بھی نہیں، پِتّا بھی نہیں اور جگر بھی بَہُت کمزور ہے جو کہ صِرف 25فیصد کام کررہا ہے۔اس بچّے کے بچنے کا امکان بَہُت ہی کم ہے۔ دوسرے ہفتے