صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے،نمازوں اور سنّتوں کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اورکامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے۔ مَدنی قافِلے میں سفر کی نیّت کی بھی کیا خوب بہار ہے چُنانچِہ ایک اسلامی بھائی کا کچھ یوں کہنا ہے،میری بھابھی''اُمّید''سے تھیں۔ الٹرا ساؤنڈ کے ذَرِیعے بتایا گیا کہ بیٹی ہے، بھائی جان نے نیّت کی اگر بیٹا ہوا تودعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے سنّتوں کی تربیت کے3دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کروں گا۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
میرے بھائی کے گھر بیٹا پیدا ہوا۔
نیک اولاد کی ، داد فریاد کی خاطر آؤ چلیں، قافِلے میں چلو
قلب بھی شاد ہو،گھر بھی آباد ہو پاؤ گے راحتیں، قافِلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد