| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
اینٹ کا جواب نایاب گوہر سے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرتِ سیِّدُنا سلطانُ المشائخ خواجہ محبوبِ الہٰی نظامُ الدّین اَولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی مذکورہ حکایت میں یہ مدنی پھول بھی انتہائی خوشبو دار ہے کہ اہلُ اللہ اینٹ کا جواب پتّھرسے نہیں ''نایاب گوہر''سے دیا کرتے ہیں!اللہ والے برائی کو برائی سے نہیں بھلائی سے ٹالا کرتے ہیں اوروہ ایسا کیوں نہ کریں کہ پارہ 24 سورہ
حمٰ اَلسَّجْدہ
کی 34 ویں آیتِ کریمہ میں ارشاد ہے :
اِدْفَعْ بِالَّتِیۡ ہِیَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِیۡ بَیۡنَکَ وَبَیۡنَہٗ عَدَاوَۃٌ کَاَنَّہٗ وَلِیٌّ حَمِیۡمٌ ﴿۳۴﴾
ترجَمہ کنزالایمان : اے سننے والے ! برائی کو بھلائی سے ٹال جبھی وہ کہ تجھ میں اور اس میں دشمنی تھی ایسا ہوجائے گا جیسا کہ گہرا دو ست۔
حُسنِ سُلوک کا نتیجہ
سیِّدُنا صدرُ الاْفاضِل حضرتِ علامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیمُ الدّین مُراد آبادی علیہ رحمۃُ اللہ الھادی ''خَزائنُ العِرفان شریف''میں بُرائی کو بھلائی سے ٹالنے کا طریقہ بتا تے ہوئے اِرشادفرماتے ہیں:مَثَلًا غُصّے کو صَبْرسے ،جَہْل کوحِلْم سے ، بدسُلوکی کو عَفو(و درگزر)سے کہ اگر کوئی تیرے ساتھ بُرائی کرے تُومُعاف کر۔ اس خَصلت کانتیجہ یہ ہوگا کہ دشمن دوستوں کی طرح مَحَبَّت کرنے لگیں گے ۔
شانِ نُزُول:
کہا گیا ہے کہ یہ آیت ابوسُفیان کے حق میں نازِل ہوئی کہ با وُجود ان کی شدّتِ عداوت کے نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ان کے ساتھ سُلوکِ نیک کیا، ان کی صاحِبزادی کواپنی زَوجِیت کا شَرَف عطا فرمایا، اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ صادِقُ الْمَحَبَّت جاں نثار ہوگئے ۔
(خزائنُ العرفان ص ۸۶۳ )
(29)حملہ آور کے ساتھ حیرت انگیز حُسنِ سُلوک
برائی کوبھلائی سے ٹالنے کے ضِمن میں ایک عجیب و غریب حکایت مُلاحظہ فرمایئے چُنانچِہ ایک شخص نے