(26) مَدَنی چینل کی بَرَکت سے غیبت سے پرہیز
حیدر آباد(پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے گھر والوں نےتبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے سو فیصدی اسلامی چین ل یعنی سنّتوں بھرے مَدَنی چینل پر''غیبت کی تباہ کاریوں ''کے موضوع پر ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی کا بیان سنا ۔جس میں اُنہوں نے مُعاشَرے میں بولے جانے والے غیبت کے اَلفاظ کی طرف بھی توجُّہ دلائی۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اس بیان کو سُن کر غیبت سے بچنے کا بَہُت ذِہن بنا ۔ ایک مرتبہ میں نے گھر کے اندر کہا کہ ''چھوٹا بھائی فُلاں چیز لے کر ابھی تک واپَس نہیں آیا ، بہت سُست ہے ۔''تو میری والِدہ محترمہ نے فوراً میری گرفت فرمائی کہ یہ تو تم نے اُس کی غیبت کرڈالی کیونکہ تم نے اُس کو''بہت سُست''کہہ کر اُس کی برائی کی!چُنانچِہ میں نے فوراً توبہ کی ۔ اب گھر کے افراد کی یہ حالت ہے کہ بات بات پر ایک دوسرے کی توجُّہ دلاتے ہیں کہ ابھی جو بات ہوئی یا فُلاں لفظ بولا کہیں یہ غیبت تو نہیں!
گناہوں سے مجھ کو بچا یاالہٰی
مجھے نیک بندہ بنا یاالہٰ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ