صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(22)دونوں میں سے کون بہتر ؟
حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کسی نے سُوال کیا:جو شخص(نفلی)عبادت بھی زیادہ کرتا ہے اور گناہ بھی زیادہ کرتا ہے وہ بہتر ہے یا وہ جو کہ (نفلی)عبادت بھی کم کرتا ہے اور گناہ بھی کم کرتا ہے؟ حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے جواب دیا : جو شخص (نفلی)عبادت کم کرتا ہے اور گناہ بھی کم کرتا ہے وہ بہتر ہے اور سلامتی اُسی کیلئے ہے۔
(مُصَنَّف ابن اَبی شَیْبہ ج۸ص۱۹۶،تَنبِیہُ الغافِلین ص۲۰۲)
کیونکہ(نفلی)عبادت کرنے کے مقابلے میں گناہ چھوڑنے میں زیادہ ثواب ہے۔