| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
اَمْرَد کو شَہوت سے د یکھنا حرام ہے
خبردار!اَمْرَد تو آگ ہے آ گ!اَمْرَد کاقُرب، اُس کی دوستی اُس کے ساتھ مذاق مسخری، آپس میں کُشتی، کھینچا تانی اور لپٹا لِپٹی جہنَّم میں جھونک سکتی ہے۔ اَمْرَد سے دُور رہنے ہی میں عافیَّت ہے اگر چِہ اُس بے چار ے کا کوئی قُصُور نہیں، اَمْرَد ہونے کے سبب اُس کی دل آزاری بھی مت کیجئے،مگر اُس سے اپنے آپ کو بچانا بے حد ضَروری ہے۔ ہرگز اَمْرَد کو اسکوٹر پر اپنے پیچھے مت بٹھایئے، خود بھی اُس کے پیچھے مت بیٹھئے کہ آ گ آگے ہویا پیچھے اُس کی تَپَش ہر صورت میں پہنچے گی۔شہوَت نہ ہو جب بھی اَمْرَد سے گلے ملنا مَحَلِّ فِتنہ (یعنی فِتنے کی جگہ )ہے، اورشَہوت ہونے کی صورت میں گلے ملنا بلکہ ہاتھ مِلانا بلکہ فُقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام فرماتے ہیں: اَمْرَد کی طرف شَہوت کے ساتھ دیکھنا بھی حرام ہے۔
(دُرِّمُختار ج۲ ص۹۸،تفسیراتِ احمدیہ ص۵۵۹)
اُس کے بدن کے ہر حصّے حتّٰی کہ لباس سے بھی نگاہوں کو بچایئے۔اِس کے تصوُّر سے اگر شَہوت آتی ہو تواس سے بھی بچئے، اُس کی تحریر یا کسی چیز سے شَہوت بھڑکتی ہو تو اُس سے نسبت رکھنے والی ہر چیز سے نظر کی حفاظت کیجئے، حتّٰی کہ اُس کے مکان کو بھی مت دیکھئے۔ اگر اس کے والد یا بڑے بھائی وغیرہ کو دیکھنے سے اس کا تصوُّر قائم ہوتا ہے اور شَہوت چڑھتی ہے تو ان کو بھی مت دیکھئے۔
اَمرد کے ساتھ 70 شیطان
اَمْرَد کے ذَرِیعے کئے جانے والے شیطانِ عیّار ومکّار کے تباہ کاروار سے خبردار کرتے ہوئے میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:منقول ہے:عورت کے ساتھ دو۲ شیطان ہوتے ہیں اور اَمْرَد کے ساتھ ستَّر۔
(فتاوٰی رضویہ ج۲۳ ص۷۲۱)
بَہَر حال اَجْنَبِیہ عورت (یعنی جس سے شادی جائز ہو)اُس سے اور اَمْرَد سے اپنی آنکھوں اور اپنے وُجود کو دُور رکھنا سخت ضَروری ہے ورنہ ابھی آپ نے اُن دو بھائیوں کی اَموات کے تشویشناک مُعامَلات پڑھے جو بظاہِر نیک تھے۔ مہربانی فرما کردعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ مختصر سا رسالہ اَ مْرَد پسندی کی تباہ کاریاں