| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
(17)انوکھی چھینک
غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے،نمازوں اور سنّتوں پر عمل کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے ، آپ کی ترغیب و تحریص کیلئے ایک مَدَنی بہار پیشِ خدمت ہے چنانچِہ ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح کا بیان ہے کہ میری ریڑھ کی ہڈی کا مُہرہ اپنی جگہ سے ہل گیا تھا۔بَہُت علاج کرایا مگر افاقہ نہ ہوا۔ ایک اسلامی بھائی کے ترغیب دلانے پر عاشقِانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافِلے میں سفر کیا۔ رات کے کھانے کے وَقت اچانک مجھے زور دار چھینک آئی جس سے میرا سارا جسم لرز اٹھا۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اس انوکھی چھینک کی بَرَکت سے میری ریڑھ کی ہڈی کا مُہرہ اپنی جگہ پر دُرُست ہوگیا۔
ریڑھ کی ہڈّیوں،کی بھی بیماریوں، سے ملے گی شِفا،قافِلے میں چلو تاجدارِ حرم کا،جو ہو گا کرم، پائیگا دل جِلا،قافِلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
چھینک کی بَرَکتیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! مَدَنی قافلے کی بھی کیا خوب بہاریں ہیں!کہ اِس کی بَرَکت سے زور دار چھینک آئی اور پیٹھ کا مُہرہ درست ہوگیا ! چھینک اللہ عَزَّوَجَلَّ کو پسند ہے اور اس کی بھی کیا خوب برکتیں ہیں! دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ الْمدینہ کے مطبوعہ 32 صَفحات پر مشتمل رسالہ ، ''101 مدنی پھول''صَفْحَہ 13 تا 14 پر ہے:(1)جو کوئی چھینک آنے پر
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کلِّ حَال
کہے اور اپنی زبان سارے دانتوں پر پھیر لیا کرے تو
اِنْ شَاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
دانتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔
(مراٰۃُ المناجیح ج۶ ص ۳۹۶)
(2)حضرتِ مولائے کائنات ، علیُّ