Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
321 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔
بدمعاش کے نام سے پہچانا جانے لگا۔ میں عمر میں ضَرور چھوٹا تھا مگر میں کسی سے ڈرے بِغیر سامنے والے پر پے درپے وار کرنا شروع کردیتا تھا۔ ہر طرف میری دھاک بیٹھ گئی ،لوگ میرے نام سے ڈرنے لگے۔ والِدَین مجھ سے بے زار ہوچکے تھے مگر بے بس تھے۔ میرے کالے کرتوت دن بدِن بڑھتے جا رہے تھے۔ ایک دن گلی کے نُکڑ پر ایک سبز عمامے والے اسلامی بھائی کو چوک درس دیتا دیکھ کر میں قریب جا کھڑا ہوا، جو کچھ سُنا وہ مجھے بَہُت اچّھا لگا۔ میں نے کتاب پر نظر ڈالی تو اس پر فیضانِ سنّت لکھا تھا۔درس دینے والے اسلامی بھائی نے مجھ سے بڑی مَحَبَّت کے ساتھ ملاقات کی اور اِنفِرادی کوشِش کرتے ہوئے مجھے مَدَنی قافِلے میں سفرکی دعوت پیش کی، فیضانِ سنّت کے درس نے میرے اندر ہلچل مچا رکھی تھی، میں نے حامی بھر لی اور عاشقانِ رسول کے ہمراہ تین دن کیلئے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافلے میں سفر کرتے ہوئے ''جنک پور''پہنچا اور مزیدتین دن کیلئے راہ ِخدا عَزَّوَجَلَّ میں ''جگن ناتھ پور''جانے والے مَدَنی قافِلے کے ساتھ سنّتوں بھرے سفر کی سعادت حاصِل کی۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
چوک درس اور مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصِل کرنے کی بَرَکت سے میرے دل میں مَدَنی انقِلاب برپا ہوگیا، میں نے سابِقہ گناہوں سے توبہ کر لی اور داڑھی شریف سجانے کی بھی نیّت کرلی۔ دُعا فرمایئے کہ ربُّ الْعزّت عَزَّوَجَلَّ مجھے استِقامت عنایت فرمائے۔ میرے گھر والے مجھ میں آنے والے اِس مَدَنی انقِلاب سے بے انتہا خوش ہیں۔ والِدہ محترمہ دعوتِ اسلامی کیلئے خوب دعائیں کرتی ہیں۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
مجھ سمیت میرے گھر والوں نے سلسلہ عالیہ قادِریہ رضویہ میں داخِل ہو کر سرکارِ بغداد حُضُورِ غوثِ پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی غلامی کا پٹّا اپنے گلے میں ڈال لیا ہے۔
جذبہ  گو  سرد  ہو، قافِلے  میں  چلو      تم  جواں  مرد  ہو،قافِلے  میں  چلو

بخت کُھل جائیں گے، قافِلے میں چلو      جُرم دُھل جائیں گے،قافِلے میں چلو
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter