(رِسالہ قُشیریہ ص۱۷۳ مُلَخَّصاً )
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
تمہیں معلوم کیا بھائی! خدا کا کون ہے مقبول
کسی مومن کو مت دیکھو کبھی بھی تم حَقارت سے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے،نمازوں اور سنّتوں کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہے، سنّتوں کی تربیَّت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے ، اور چوک درس، مسجِد درس، بازار درس وغیرہ میں شرکت کیجئے اوراللہ عَزَّوَجَلَّ توفیق دے تو آپ خود بھی روزانہ فیضانِ سنَّت سے کم از کم دو درس دیجئے۔ چوک درس کی ایک مَدَنی بہار مُلاحَظہ فرمایئے چُنانچِہ صوبہ اُترانْچَل(ہِنْد)کے ایک 20سالہ نوجوان اسلامی بھائی نے جو کچھ لکھ کر دیاوہ بَتصرُّف پیشِ خدمت ہے:میں بُری صحبت کے باعِث کم و بیش 14 سال کی عمر ہی سے جرائم کے دلدل میں پھنس چکا تھا۔ شراب پینا اور عورَتوں کا پیچھا کرنا میرا محبوب مشغلہ تھا۔ پھر میں نے بدمَعاشی شروع کردی ۔ لوگوں سے بے وجہ لڑنا، مار پیٹ کرنا، میری عادت میں شامل ہوگیا یہاں تک کہ میں رانا