Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
32 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
میں عَلاقے کا نامی گرامی بد مَعا ش تھا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! غیبت کی عادت سے سچی توبہ کیجئے، زَبان کی حفاظت کا ذِہن بنایئے، توبہ پر استقامت پانے کیلئے''دعوتِ اسلامی''کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے اور سُنَّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں کے مسافِر بنئے آپ کی ترغیب و تحریص کیلئے ایک مَدَنی بہار پیش کی جاتی ہے۔ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی کا بیان ہے کہ جُمَادَ ی الآخِرہ  ۱۴۲۹؁ ھ،جون 2008؁ میں ہمارا مَدَنی قافِلہ اوکاڑہ (پنجاب ۔پاکستان)پہنچا ۔وہاں پر ایک بارِیش(یعنی داڑھی والے)عمررسیدہ اسلامی بھائی سے میری مُلاقات ہوئی ۔ان کے سر پر سبزسبز عمامہ شریف اپنے جلوے لُٹا رہا تھا۔دوران گفتگو انہوں نے انکشاف کیا کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں آنے سے پہلے میں اپنے علاقے کا نامی گرامی بدمَعاش تھا ۔میں شراب کا ایسا رَسیا تھا کہ جب کہیں جاتا توشراب کے کَنَستر میری گاڑی میں دھرے ہوتے ۔ میں اپنے ساتھ گن مین رکھتا اورخود بھی مُسلح رہتا تھا ۔ میرے کالے کرتُوتوں کی وجہ سے لوگ مجھ سے اس قدر نفرت کرتے کہ میرے قریب سے گزرنا پسند نہ کرتے تھے ۔

     میں نے ''مَدَنی لائن''کیسے اختیار کی، اس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ ہمارے عَلاقے میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے والے دعوتِ اسلامی کے مُبَلِّغین مجھے بھی نیکی کی دعوت دینے کے لئے آیا کرتے ،مگر میں غفلت کی گہری وادیوں میں گم تھا اس لئے ان کی دعوت توجُّہ سے سننے کے بجائے ان کا ہاتھ پکڑ کر بولتا:''میرے ساتھ بیٹھ کر شراب پیو۔''اُن کو کبھی ڈانٹتا تو کبھی جھاڑتامگر وہ موقع پاکر پھر اِنفرادی کوشش کے لئے آجایا کرتے۔یوں ایک طویل عرصہ وہ مجھ پر اِنفرادی کوشش کرتے رہے اورمیں سُنی ان سُنی کرتا رہا ۔ایک روز میرے دل میں خیال آیا کہ یہ بے چارے اتنے عرصے سے مجھ پرکوششیں کر رہے ہیں کیوں نہ آج ان کی بات توجّہ سے سن لی جائے دیکھوں تو سہی آخر یہ کہتے کیا ہیں!اب کی بار اسلامی بھائی''نیکی کی دعوت''دینے آئے تو میں نے بڑی توجُّہ سے اُن کی دعوت سُنی اللہ عزوجل کی شان کہ ان کی
Flag Counter