Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
315 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھے تو لوگوں میں وہ کنجوس ترین شخص ہے۔
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ ایک درخت کے نیچے کھڑا تھا کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اُس دَرَخت کی ایک خشک ٹہنی کو پکڑا اور اسے ہلایا یہاں تک کہ اس کے پتّے جھڑ گئے پھر فرمایا:اے ابوعثمان !کیا تم مجھ سے نہیں پوچھو گے کہ میں نے ایسا کیوں کیا ؟میں نے پوچھا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا؟ تو فرمایا:ایک مرتبہ میں رحمتِ عالم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ ایک دَرَخت کے نیچے کھڑا تھا تو سرکارِمدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اسی طرح کیا اور اس دَرَخت کی ایک خشک ٹہنی کو پکڑ کر ہلایایہاں تک کہ اس کے پتّے جھڑ گئے پھر فرمایا:اے سَلْمَان !کیاتم مجھ سے نہیں پوچھو گے کہ میں نے یہ عمل کیوں کیا ؟میں نے عرض کی:آپ نے ایسا کیوں کیا ؟ارشاد فرمایا:بیشک جب مسلمان اچھی طرح وُضو کرتاہے اورپانچ نَمازیں ادا کرتاہے تو اس کے گناہ اس طرح جھڑتے ہیں جس طرح یہ پتّے جھڑجاتے ہیں۔پھر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے یہ آیت مبارَکہ پڑھی :
وَاَقِمِ الصَّلٰوۃَ طَرَفَیِ النَّہَارِ وَزُلَفًا مِّنَ الَّیۡلِ ؕ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْہِبْنَ السَّیِّاٰتِ ؕ ذٰلِکَ ذِکْرٰی لِلذّٰکِرِیۡنَ ﴿۱۱۴﴾
 (پ ۱۲ ھُود ۱۱۴)
ترجَمہ کنزالایمان :اور نماز قائم رکھو دن کے دونوں کناروں اور کچھ رات کے حصوں میں بیشک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں یہ نصیحت ہے نصیحت ماننے والوں کو۔
                        (مُسندِ اِمام احمد ج ۹ ص ۱۷۸ حدیث ۲۳۷۶۸)
آج بنتا ہوں معزَّز جو کُھلے حشر میں عیب      ہائے رُسوائی کی آفت میں پھنسوں گا یا رب

عفو  کر  اور  سدا  کیلئے  راضی  ہو  جا       گر کرم کر دے تو جنَّت میں رہوں گا یا رب
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!               اَسْتَغْفِرُاللہ
Flag Counter