Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
314 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
لایا ۔''عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت''کے دَوران مدنی قافِلے کی اسلامی بہنیں ہمارے گھر بھی آئیں ۔ان کی دعوت پر میں مدَنی قافلے کی جائے قِیام پر ہونے والے بیان میں شریک ہوئی۔ اِس بیان نے میرے دل کی دُنیا بدل ڈالی ، میں دریائے غم میں ڈوب گئی کہ افسوس! میری ساری عمر گناہوں میں گزر گئی۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اسلامی بہنوں کے مَدَنی قافلے کی بَرَکت سے مجھے توبہ کی سعادت ملی ،نہ صرف میں نے بلکہ میری بیٹیوں نے بھی پانچوں وقت کی نَماز پڑھنا شروع کر دی اور اب ہمارے گھر کوئی اور نہیں صِرف دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل دیکھا جاتا ہے ۔
دل کی  کالک دُھلے سُکھ سے جیناملے      آؤ  آؤ  چلیں  قافِلے میں چلو

چُھوٹیں بد عادتیں سب نَمازی بنیں      پاؤ گے رحمتیں  قافِلے میں چلو
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 نَماز برائیوں سے بچاتی ہے
دیکھی آپ نے! مَدَنی قافِلے کی بَرَکت !ربُّ العزت عَزَّوَجَلَّ کی عبادت سے دور رہنے والے گھرانے میں  نمازوں کی بہار آ گئی ! ہر مسلمان کو نَماز پڑھنی چاہینَماز کی بَرَکت سے برائیاں بھی چھوٹ جائیں گی چُنانچِہ اللہ عَزَّوَجَل پارہ 21سورۃُ العَنکبوت آیت نمبر 45 میں ارشاد فرماتا ہے:
اِنَّ الصَّلٰوۃَ تَنْہٰی عَنِ الْفَحْشَآءِ وَالْمُنۡکَرِؕ
ترجَمہ کنزالایمان :بے شک نما ز منع کرتی ہے بے حیائی او ربری بات سے ۔
اِتّباعِ نبوی میں خشک ٹہنی ہلائی
نماز کی فضیلت کے کیا کہنے!چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 743 صَفحات پر مشتمل کتاب ، '' جنّت میں لے جانے والے اعمال''صَفْحَہ 76 پر ہے:حضرتِ سیِّدُنا ابو عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرتِ سیِّدُنا سَلْمَان فارسی
Flag Counter