Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
313 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
    سبحٰنَ اللہ!اللہ والوں کی بھی کیا خوب مَدَنی سوچ ہوا کرتی ہے، واقِعی قبرِستان میں وقت گزارنے والے کو اپنی موت یاد آنے کے ساتھ ساتھ غیبت سے بچت کی بھی سعادت نصیب ہوتی ہے، نہ وہ کسی کی غیبت کرتے نہ قبر والے اُس کی غیبت کرتے ہیں۔
موت کو مت بھولنا پچھتاؤ گے        قبر میں  اے عاصیو! جب جاؤ گے

سانپ  بچھّو دیکھ کر گھبراؤ گے        بھاگ  نہ  ہرگز  وہاں  سے پاؤ گے
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(8)ہم اب صرف مَدنی چینل دیکھتے ہیں
    غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے،نمازوں اور سنّتوں کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اورکامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے۔سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں خوب سفر کیجئے، اسلامی بہنیں اپنے محارِم کے ساتھ مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصِل کریں، آپ کی ترغیب کیلئے مَدَنی بہار گوش گزار کی جاتی ہے چُنانچِہ شہداد پور(باب الاسلام سندھ)کی ایک اسلامی بہن (عمر تقریباً 45سال)کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ہمارے گھر میں نَمازوں کی ادائیگی کی کوئی ترکیب نہیں تھی ، کیبل کے ذَرِیعے T.V.پر خوب فلمیں اور ڈِرامے دیکھے جاتے ۔علمِ دین سے محرومی اور نیک صُحبت سے دُوری کی بِنا پر آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا تھا ۔ ہماری خوش نصیبی کہ اپریل 2009ء میں ہمارے علاقے کے اندر دعوتِ اسلامی کی اسلامی بہنوں کا مَدَنی قافِلہ تشریف
Flag Counter