| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر روزِ جمعہ دُرُود شریف پڑھے گا میں قِیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا۔
آدھے اہلِ زمین سے بھی امامِ اعظم کی عقل زیادہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سیِّدُناامامِ اعظم علیہ رَحمَۃُ اللہ الاکرم کی عَقْلْمَندی کے کیا کہنے!یقینا عَقْلْمَند وُہی ہے جو اپنے آپ کو اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اطاعت میں لگائے رکھے ورنہ تووہ بیوقُوف ہی کیا بیوقُوفوں کا بھی سردار ہے جو مسلمانوں کی غیبتوں میں پڑ کر اپنی نیکیاں برباد کر کے جہنَّم کا حقدار بنتا رہے۔دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 649 صَفحَات پر مشتمل کتاب ، ''حِکایتیں اور نصیحتیں'' صَفْحَہ332 پر ہے:حضرت سیِّدُناعلی بن عاصِم رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمایا:اگر نصف(یعنی آدھے)اہلِ زمین کی عقلوں سے امام ابوحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عقل کا مُوازَنہ کیا جائے تو بھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عقل زیادہ ہو گی۔
(تبیضُ الصّحیفۃ فی مناقب الامام ابی حنیفۃ للسّیوطی ص۱۲۸)
غیبتیں مت کیجئے پچھتائیں گے گُھپ اندھیری قبر میں جب جائیں گے سانپ بچّھو دیکھ کر چلّائیں گے بے بسی ہو گی نہ کچھ کر پائیں گے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(7)قبروالے غیبت نہیں کیا کرتے
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 649 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''حکایتیں اور نصیحتیں''صَفْحَہ477پر ہے :حضرتِ سیِّدُناسَرِی سَقَطی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:''ایک بار مجھے قبرِستان جانا ہوا۔ وہاں میں نے حضرت سیِّدُنا بَہلُول دانا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو دیکھا کہ ایک قبر کے قریب بیٹھے مٹّی میں لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں!میں نے یہاں تشریف فرما ہونے کا سبب پوچھا تو جواب دیا:''میں ایسی قوم کے پاس ہوں جو مجھے اَذیَّت نہیں دیتی اور اگر میں یہاں سے غائب ہوجاؤں تو میری غیبت نہیں کرتی۔''
(الرَّوضُ الفائِق(عربی)ص۲۴۶)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن