Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
310 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
القوی)نے اِجتہادی خطا کی۔پھر ایک اور شخص آیا اس نے اپنا چہرہ چھپایا ہو اتھا،اس نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو گالی نکالی اور کہا: تم حسن بصری علیہ رَحمَۃُ اللہِ القوی کوخطار کار کہتے ہو ۔مگر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی قُوّتِ برداشت کا یہ عالم کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے چہرے پر کوئی غصّہ نظر نہ آیا ۔ حاضِرین طیش میں آ کر اس گستاخ کو مارنے کیلئے اُٹھے ، سیِّدُناامامِ اعظم علیہ رَحمَۃُ اللہِ الاکرم نے لوگوں کو ٹھنڈا کیا اور اُس شخص سے فرمایا:''حسن بصری (علیہ رَحمَۃُ اللہِ القوی)سے اِجتہادی غَلَطی ہوئی اور حضرتِ سیِّدُناابن مسعودرضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے اس باب میں جو روایت کی وہ صحیح ہے ۔''
 (المناقب للموفق ج ۲ص۹)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
غصّے پر قابو کے بھی کیا خوب فضائل ہیں!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!کروڑوں حنفیوں کے عظیم پیشوا حضرتِ سیِّدُنا امامِ اعظم فَقِیہِ اَفْخَمامام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا صَبْرو تحمُّل!حالانکہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ چاہتے تو لوگ مار مار کر اس کا بُھرکَس نکالدیتے مگر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ایسا نہ ہونے دیا۔ جب کوئی اپنی بے عزّتی کرے تو عُمُوماً غصّہ آجاتا ہے مگر ایسے موقع پرغصّے کو روک کر اُس کے فضائل کا حقدار بننا چاہے ۔ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ 312 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''بہارِ شریعت''حصّہ 16 صَفْحَہ 188تا 189پر ہے:نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم کا فرمانِ عظیم ہے:جو شخص اپنی زَبان کو محفوظ رکھے گا، اللہ(عَزَّوَجَلَّ)اُس کی پردہ پوشی فرمائے گا اور جو اپنے غُصّے کو روکے گا،قِیامت کے دن اﷲتعالیٰ اپنا عذاب اُس سے روک دے گا اور جو اللہ(عَزَّوَجَلَّ)سے عُذر کریگا، اللہ(عَزَّوَجَلَّ )اس کے عُذر کوقَبول فرمائے گا ۔
                        (شُعَبُ الْاِیمان ج۶ ص ۳۱۵ حدیث ۸۳۱۱ )
Flag Counter