Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
309 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
چارفَرامِینِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(1)نیکی کی راہ دکھانے والانیکی کرنے والے کی طرح ہے۔ (1) (2)اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ  تمہارے ذَرِیعے کسی ایک شخص کوہدایت عطا فرمائے تو یہ تمہارے لئے اس سے اچھاہے کہ تمہارے پاس سُرخ اُونٹ ہوں۔(2)(3) بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ  ،اس کے فِرِشتے ، آسمان اور زمین کی مخلوق یہاں تک کہ چیونٹیاں اپنے سُوراخوں میں او رمچھلیاں (پانی میں)لوگوں کونیکی سکھانے والے پر''صلوۃ'' بھیجتے ہیں۔(3)مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں: اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ''صلوٰۃ''سے اُس کی خاص رحمت اور مخلوق کی ''صلوٰۃ''سے خصوصی دعائے رحمت مُراد ہے۔(4) (4)بہترین صَدَقہ یہ ہے کہ مسلمان آدمی علم حاصل کرے پھر اپنے مسلمان بھائی کو سکھائے۔(5)
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!               اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۵)امامِ اعظم کا اپنے گستاخ کے ساتھ حسنِ سلوک
    اِمامُ الائِمّہ ،سِراجُ الاُمّہ حضرتِ سیِّدُناامامِ اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مِنیٰ شریف کی مسجِدُ الخیف میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص نے آکرمسئلہ پوچھا آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اُس کا جواب دیا پھر کسی نے کہا کہ یہ حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری علیہ رَحمَۃُ اللہِ القوی کے جواب کے باِلکل خلاف ہے۔ ارشاد فرمایا: اس مسئلے میں حسن بصری(علیہ رَحمَۃُ اللہِ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(1)سُنَنِ تِرمِذی ج 4 ص 305حدیث 2679   (2) صَحیح مُسلِم ص 1311 حدیث 2406  (3)سُنَنِ تِرمِذی ج4 ص 314 حدیث2694  (4)مراٰۃ المناجیح ج 1ص200   (5) سُنَنِ اِبن ماجہ ج  1 ص158 حدیث 243 ۔
Flag Counter