Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
308 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
کرنا چاہتی تھی مگر میرے بچّوں کے اَبّو اجازت نہیں دیتے تھے ۔میں پھر بھی شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی بِساط کے مطابق مَدَنی کام کیا کرتی ۔میری خوش نصیبی کہ صفرُالمظفر 1430ھ کے مبارَک مہینے میں ہمارے عَلاقے کے ایک گھر میں دعوتِ اسلامی کی اسلامی بہنوں کا مَدَنی قافِلہ تشریف لایا۔جَدوَل کے مطابِق دوسرے دن ہونے والے تربیّتی اجتماع میں مجھے بھی شِرکت کی سعادت ملی ۔میں نے وہاں پریہ دُعا مانگی : یااللہ عَزَّوَجَلَّ!''اِس مَدَنی قافلے کی بَرَکت سے میرے بچّوں کے اَبّو مجھے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے کی اجازت دے دیا کریں ۔''
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اُسی رات میرے بچّوں کے ابّو کو میری مرحومہ امی جان (یعنی ان کی ساس جو انہیں بیٹوں کی طرح چاہتی تھیں)کی خواب میں زیارت ہوئی ،مرحومہ نے فرمایا:تم میری بیٹی کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کیوں نہیں کرنے دیتے !اُسے اس کی اجازت دے دو۔''میرے بچّوں کے ابّو نے یہ خواب سنا کر مجھے ہنسی خوشی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کرنے کی اجازت دے دی ۔یوں اسلامی بہنوں کے مَدَنی قافلے کی بَرَکت سے میرے دل کی مُراد بَر آئی ۔
قافلے میں ذرا مانگو آ کر دعا      پاؤ   گے  نعمتیں  قافلے  میں  چلو

ہو گا لطفِ خدا  آؤ بہنو دُعا      مل کے سارے کریں قافلے میں چلو
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مَدَنی کام کی تڑپ مرحبا!
اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے! مَدَنی قافلوں کی بھی کیسی پیاری پیاری بہاریں ہیں!
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اِس میں خوب دعائیں قَبول ہوتی ہیں ۔ مَدَنی کام کے ذَرِیعے نیکی کی دعوت عام کرنے کی تڑپ مرحبا!کہ اس میں ثواب ہی ثواب ہے اِس ضِمن چاراحادیثِ مبارَکہ پیش کی جاتی ہیں:
Flag Counter