Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
304 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
خاموش !پھر فرمانے لگے :سفیان!کیا تُم نے رومیوں اورتُرکوں کے خِلاف جنگ کی ہے؟جواب دیا:نہیں ۔ وہ بولے:تُرک اور رُومی تو تم سے بچ گئے لیکن ایک مسلمان بھائی محفوظ نہ رہ سکا(یعنی دیکھتے ہی تم نے اُس کی غیبت شروع کر دی!)حضرتِ سیِّدُناسُفیان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں:(میرا دل چوٹ کھا گیا اور)اس کے بعد میں نے کبھی کسی کی غیبت اور آبروریزی نہیں کی۔
 (تَنبِیہُ الْغافِلین ص۸۸)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب بھی ہمارے سامنے کوئی غیبت وغیرہ کا ارتکاب کرے تو ممکنہ صورت میں اُسے سمجھانا چاہے کہ سمجھانا رائیگاں نہیں جاتا ۔ ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ پارہ 27 سورۃُالذّٰرِیٰت آیت نمبر55 میں ارشاد فرماتا ہے:
وَّ ذَکِّرْ فَاِنَّ الذِّکْرٰی تَنۡفَعُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۵۵﴾
(پ۲۷، الذّٰرِیٰت:۵۵)
ترجمہ کنزالایمان: اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے۔
عمل  کا ہو  جذبہ  عطا یا الہٰی

گناہوں سے مجھ کو بچا یا الہٰی
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۳)روئی والے نے خِیانت کی!
    ایک نیک شخص نے اپنی رفیقہ حیات(یعنی بیوی)کے لئے روئی خریدی ۔ جب گھر پہنچا تووہ کہنے لگی کہ روئی بیچنے والوں نے آپ کے ساتھ خیانت (ٹھگ بازی)کی ہے۔ اُس شخص نے عورت کوفوراً طلاق دے دی!اُس آدمی سے جب اس کا سبب پوچھا گیا تو کہا:میں ایک غیرت مند انسان ہوں،مجھے خدشہ لاحق ہوا کہ بروزِ قیامت اگر روئی بیچنے
Flag Counter