Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
303 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔
مقبول، سیِّدہ آمِنہ کے گلشن کے مہکتے پھول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم و رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ارشاد فرمایا:اِن دونوں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی حَلال کردہ چیزوں (یعنی کھانے ،پینے وغیرہ)سے تَو روزہ رکھا مگر جن چیزوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے (عِلاوہ روزے کے بھی)حرام رکھا ہے ان (حرام چیزوں)سے روزہ اِفطار کر ڈالا!ہُوا یُوں کہ ایک لڑکی دُوسری لڑکی کے پاس بیٹھ گئی اور دونوں مِل کر لوگوں کا گوشت کھانے(یعنی غیبت کرنے)لگیں۔
                     (مُسندِ اِمام احمد احمد بن حنبل ج۹ص۱۶۵حدیث۲۳۷۱۴)
علمِ غیبِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس حِکایت سے روزِ روشن کی طرح واضح ہوا کہاللہ عَزَّوَجَلَّ  کی عطا سے ہمارے میٹھے میٹھے آقا مکّی مَدَنی مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو علمِ غیب حاصِل ہے اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپنے غلاموں کے تمام معاملات معلوم ہوجاتے ہیں۔جبھی تو اُن لڑکیوں کے بارے میں مسجِد شریف میں بیٹھے بیٹھے غیب کی خبر ارشاد فرما دی۔اِس حِکایت سے یہ بھی پتا چلا کہ غِیبت اور دُوسرے گناہوں کا اِرتِکاب کرنے سے براہِ راست اِس کا اثر روزے پربھی پڑسکتا ہے جس کی وجہ سے روزہ کی تکلیف ناقابِلِ برداشت ہوسکتی ہے ۔بَہَرحال روزہ ہویا نہ ہو، زَبان قابُو ہی میں رکھنی چاہے ورنہ یہ ایسے گُل کِھلاتی ہے کہ تَوبہ!
سرورِ  دیں  لیجے  اپنے  نا تُوانوں  کی  خبر

نفس و شیطاں سیِّدا ! کب تک دباتے جائینگے
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۲)غیبت سے باز رکھنے کا حسین انداز
    حضرتِ سیِّدُناسُفیان بن حسین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہیں کہ میں حضرت سیِّدُنااِیَاس بن مُعاوِیہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اتنے میں ایک شخص قریب سے گزرا، میں نے اُس کی بُرائی بیان کرنا شروع کر دی ، انہوں نے کہا :
Flag Counter