Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
299 - 504
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس کے پاس میرا ذکر ہو اور اُس نے مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھا اُس نے جفاء کی۔
کر لیں۔ جو حق پر ہونے کے باوُجُو دنہیں جھگڑتا اُس کا تو
اِنْ شَاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
بَیڑا ہی پار ہے۔ چُنانچِہ مدینے کے سلطان، رحمتِ دو جہان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جو حق پر ہونے کے باوُجُود جھگڑا نہیں کر تامیں اُس کیلئے جنّت کے (اندرُونی ) کَنارے میں ایک گھر کا ضامن ہوں ۔
            (سُن ن ابوداو،د ج۴ ص ۳۳۲ حدیث ۴۸۰۰)
اَستَغفِرُاللہ کہنے کی فضیلت
لوگوں کی موجودَگی میں ہر طرح کی معصیَت،بلکہ ناپسندیدہ حَرَکت مَثَلاً فُضول گوئی صادِر ہونے پر بلکہ موقع کی مناسَبَت سے بِلاعُنوان بھی بُلند آواز سے اوّل آخِر
صلوا علی الحبیب
کے ساتھ
تُو بُوا اِلَی اللہ
کہدینا چاہے کہ ہر وقت توبہ واستِغفار کرتے رہنا کا رِ ثواب ہے۔ فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:
مَنِ اسْتَغْفَرَ اللہَ غَفَرَلَہ ٗ
یعنی جو کوئی اللہ تعالیٰ سے اِستِغْفَار (یعنی مغفِرت طلب)کریگا اللہ تعالیٰ اُس کی مغفِرت فرما دے گا۔(
اَستَغْفِرُاللہ
کہنا بھی اِسْتِغْفار یعنی مغفرت طلب کرنا ہے)
(سُنن تِرمِذی ج۵ ص۲۸۸ حدیث ۳۴۸۱)
توبہ کے تین ارکان ہیں
البتّہ گناہ سرزد ہوا ہو تو اس کی محض رسمی توبہ کافی نہیں دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 480 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''بیاناتِ عطّاریہ''حصّہ اوّل کے صَفْحَہ79پر ہے:صدرُ الافاضِل حضرتِ علامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی فرماتے ہیں:توبہ کی اصل رُجوع اِلی اللہ (یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف رجوع کرنا)ہے اس کے تین رکن ہیں :(1)اعتِرافِ جرم(2)نَدامت(3)عزمِ ترک (یعنی اِ س گناہ کو ترک کر دینے کا پکّا ارادہ)اگر گُناہ قابلِ تَلافی ہو تو اِس کی تَلافی(یعنی نقصان کا بدلہ)بھی لازِم مَثَلاً تارِکُ الصَّلوٰۃ(یعنی بے نَمازی)کیلئے پچھلی نَمازوں کی قَضا بھی لازِم ہے۔
                               ( خزائن العرفان ص۱۲)
Flag Counter