| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
سبھی غیبت سے بچنے کی ترکیب کریں
تمام مسلمان ،جملہ عاشقانِ رسول بشمول دعوتِ اسلامی کی تمام مجالِس کے اراکین و مُبَلِّغین ،مُدرسین و طلبہ علمِ دین،مُعَلِّمِین و مُتَعَلِّمِین نیز مدنی قافلوں کے مسافِرین وغیرہ غیبت سے بچنے کے مذکورہ طریقوں پر عمل کریں گے تو ان کیلئے رَحمتیں ہی رَحمتیں اور مغفِرتیں ہی مغفِرتیں ہو ں گی ۔ یا اللہ عَزَّوَجَلّ !مسلمانوں کو بدگمانیوں، غیبتوں،تہمتوں،چغلیوں،دل آزاریوں وغیرہ گناہوں سے محفوظ فرما، یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے پیارے پیارے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری امّت کی مغفِرت فرما ۔
اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
دُعائے عطّار
یا ربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وَصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم !جو بھی اسلامی بھائی یا اسلامی بہن اپنے یہاں ''ایک دوسرے کو غیبت سے بچانے کا طریقہ ''رائج کرے اُس کی اور جوجو ساتھ دیں اُن سب کی غیب سے مدد فرما، اُن سب کی غیبت بلکہ ہر معصیت سے حفاظت فرما کر ان کے دلوں میں اپنی اور اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سچی مَحَبَّت بھر دے۔اُن سب کو جنّتُ الفردوس میں بے حساب داخِل فرما کر پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس میں بسا دے اور یہ تمام دعائیں مجھ پاپی و بدکار ،گنہگاروں کے سردارکے حق میں بھی قبول فرما۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے پیارے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری امّت کی مغفِرت فرما۔
اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
خدایا اَجل آ کے سر پر کھڑی ہے دکھا جلوہ مصطَفٰے یا الہٰی مسلماں ہے عطاؔر تیری عطا سے ہو ایماں پر خاتمہ یا الہٰی
اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد