Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
296 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
جو وَہمی مَرد اپنی عورتوں پر اس طرح گناہ کی تہمتیں لگاتے ہیں کہ* اس کی کسی کے ساتھ '' آشنائی ''ہے*اپنے آشناکو فون کرتی ہے * اُس سے ملتی ہے * گندے کام کرواتی ہے وغیرہ۔ ان کوبیان کردہ الزامِ گناہ کے عذاب کی روایت سے عبرت حاصِل کرنی چاہے۔ اِس ضِمْن میں ایک عبرت انگیز حکایت مُلاحَظہ ہو چُنانچِہ
عورت پر تہمت لگانے کے سبب ہلاکت
حضرتِ علامہ جلالُ الدّین سُیُوطی شافِعی علیہ ر حمۃ اللہِ القوی شرحُ الصُّدور میں نَقْل کرتے ہیں:ایک شخص نے خواب میں جَرِیْر خَطَفی کو دیکھا تو پوچھا:
ما فَعَلَ اللہُ بِکَ؟
یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے تمہارے ساتھ کیامُعامَلہ کیا؟ تو اُنہوں نے کہا: میری مغفِرت کر دی۔ میں نے پوچھا:مغفِرت کا کیا سبب بنا؟ کہا:اس تکبیر کہنے پر جو میں ایک جنگل میں کہی تھی۔میں نے پوچھا :فَرَزْدَق کا کیا ہوا؟ تو اُنہوں نے کہا:افسوس پاک دامن عورَتوں پرتہمت لگانے کے باعِث وہ ہلاکت میں گرفتار ہوا۔
               (شَرْحُ الصُّدُور ص۲۸۵،البدایۃوالنّھایۃج۶ص۴۰۹)
ہائے !ہائے !ہائے!ہم نے نہ جانے زندگی میں کتنوں پر بُہتان باندھے ہونگے ! آہ ! ؎
ہر جُرم پہ جی چاہتا ہے پھوٹ کے روؤں

افسوس  مگر  دل کی قَساوَت۱؎ نہیں جاتی
ایک دوسرے کوغیبت سے بچانے کا طریقہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جِن جن خوش ن صیبوں کا یہ ذِہن بن رہا ہو کہ ہمیں غیبت کے مُوذی مَرَض سے چھٹکارا پانے کیلئے کوششیں تیز تر کر دینی ہیں وہ آپس میں طے کر لیں کہ ہم میں سے اگر معاذاﷲکوئی غیبت شروع کردے تو جو موجود ہو وہ اپنی قُوّت کے مطابق زَبان سے ٹوک کر روک دے اور توبہ کرنے کا کہے نیز اوّل آخِر
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب
کہہ کر دُرُود
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(1)سختی
Flag Counter