Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
293 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
نیکیاں کرے تا کہ قِیامت میں اگر اِس کی نیکیاں غیبت کے بدلے دے دی جائیں جب بھی اس کے پاس نیکیاں باقی رَہ جائیں ۔
 (رَدُّالْمُحتار ج۹ ص۶۷۷)
حکایت:حضرت سیِّدُناشیخ عبدُالوَہّاب شَعرانی قُدِّسَ سرُّہُ النُّورانی نقل کر تے ہیں:میرے بھائی افضلُ الدّین علیہ رَحمَۃُ اللہِ المُبین فرماتے ہیں:نیک اعمال زیادہ کرتا ہوں تا کہ قیامت کے دن میرے پاس اعمال میں سے کچھ نہ کچھ ہو، جو کہ ان کو دیا جا سکے جن کامیرے ذمّے(حقوقُ العباد کے تعلُّق سے)مال یا عزّت کا کچھ مطالَبہ ہو۔
                     (تَنبِیہُ الْمُغتَرِّیْن ص۱۹۱)
بازارِ  عمل  میں  تو  سودا  نہ  بنا  اپنا

سرکار! کرم تجھ میں عَیبی کی سمائی ہے
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ہائے شامتِ نفس!
آہ!آہ!آہ!وہ مجموعہ غفلت و سراپا معصیَت کہاں جائے جو کہ نفس کی شامت کے سبب لا تعداد اَفراد کی غیبت کر چکا ہو ، مرنے یا غائب ہونے والوں کی بات تو دور رہی ،جاننے پہچاننے کے باوُجُود مُرُوّت کی مَنوں وزنی بَیڑیوں میں جکڑ ے ہونے کے باعث مُعافی مانگنے سے شرماتا ہو !ہائے!ہائے !ہائے!اگر بروزِ قیامت ڈھیر سارے اہلِ حُقُوق نیکیاں لینے اوراپنے اپنے گناہ سر لدوانے پر تُل گئے تو کیا بنے گا۔آہ!آہ!آہ!صدقے یا رسولَ اللہ! ؎
تجھے ہرگز گوارا ہو نہیں سکتا کہ محشر میں

جہنَّم  کی طرف روتا  ہوا تیرا گدا نکلے
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter