Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
291 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
تو مشورۃً عرض ہے کہ ہو سکے تو روزانہ وقتاً فوقتاًیوں کہے:یااللہ عَزَّوَجَلَّ!میں نے آج تک جِتنی بھی غیبتیں کی ہیں اُن سے توبہ کرتا ہوں ۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ! َّ میری اور آج تک میں نے جن جن مسلمانوں کی غیبت کی ہے اُن سب کی اپنے محبوب صلَّی اﷲ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلَّم کے صدقے مغفِرت فرما۔( یاد رہے !قَبولیّتِ توبہ کیلئے یہ بھی شرط ہے کہ اُس گناہ سے دل میں بیزاری اور آئندہ نہ کرنے کا عَزْم ہو ) ۔
میری اور جن جن کی میں نے کی ہے غیبت یا خدا

مغفِرت  فرما دے   فرما  سب  پہ  رحمت یا خدا
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بندے سے بھی مُعافی مانگے
جس کی''غیبت ''کی اُس کو پتا نہیں چلا تو اُس سے مُعافی مانگنا ضَروری نہیں ۔اللہُ غفّارعَزَّوَجَلَّ کے دربارمیں توبہ واستِغفار کیجئے اور دل میں پکّا عہد کیجئے کہ آئندہ کبھی کسی کی غیبت نہیں کروں گا۔ اگر اُس کو معلوم ہو گیا ہے تو اُس کے پاس جا کر غیبت کے مقابِل اُس کی جائز تعریف ، اور اس سے مَحَبَّت کا اظہار کیجئے، تاکہ اُس کا دل خوش ہو اور عاجِزی کے ساتھ عرض کیجئے کہ میں نے جو آپ کی غیبت کی ہے اُس پر نادِم ہوں مجھے مُعاف فرما دیجئے۔ اب بالفرض وہ مُعاف نہ بھی کرے تب بھی اِن شاءَ اللہ آخِرت میں مُوَ اخَذَہ نہ ہو گا۔ہاں اگر رَسْمی طور پر(SORRYکہہ دیا)بِلااِخلاص مُعافی مانگی اور اُس نے مُعاف کر بھی دیا تب بھی آخِرت میں مُو اخَذے(یعنی پوچھ گچھ) کا خوف باقی ہے۔
(ماخوذ از:بہار شریعت حصّہ ۱۶ ص ۱۸۱)
صدقہ پیارے کی حیا کاکہ نہ لے مجھ سے حساب

بخش  بے  پوچھے   لَجائے  کو  لَجانا   کیا  ہے
Flag Counter