Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
290 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
کھڑا ہو گیا اور مجھے گندی گندی گالیاں دیتے ہوئے ڈانٹے لگا کہ کسی اور کو جاکرسمجھاؤ ہمیں سمجھانے کی کوئی ضَرورت نہیں ہے ۔ اِتنے میں ایک بوڑھے شخص نے اُس سے کہا:'' اس کی بات تو سنو کہ یہ کیا کہنا چاہتا ہے؟'' چُنانچِہ میں نے نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں سیکھے ہوئے نَماز پڑھنے کے فضائل اور نہ پڑھنے سیمتَعَلِّق وعیدیں سنائیں، جب محسوس ہواکہ لوہا گرم ہو چکا ہے تو میں نے کہا ''جو باتیں میں آپ کو بتا رہا ہوں یہ توآپ حضرات کو مجھے بتانی چاہیں کیوں کہ میں نے ابھی کچھ عرصہ قبل ہی اسلام قبول کیا ہے۔ پھر میں نے مختصراً اپنے اسلام قَبول کرنے اور اس دَوران آنے والے امتحانات کے واقِعات سنانے شروع کئے تو وہاں موجود حضرات شدّتِ جذبات سے رونے لگے حتّٰی کہ مجھے گالیاں بکنے والا شخص روتے ہوئے کہنے لگا:بس کرو ورنہ میرا دم نکل جائے گا۔اب یہ تمام ہمارے ساتھ مسجِد میں چلنے کیلئے تیار تھے۔نمازِعصر میں ہم دونَمازی تھے مگر حیرت انگیز طور پرنمازِ مغرب میں 3 صفیں بن گئیں۔ایک بُزُرگ فرمانے لگے :''میں ان لوگوں کو دیکھتے دیکھتے بوڑھا ہو گیا ہوں آج پہلی بار انہیں مسجد میں دیکھ رہا ہوں۔ ''
کافِروں کو چلیں،مشرکوں کو چلیں        دعوتِ  دین  دیں،قافِلے  میں  چلو

کافر آ جائیں گے،راہِ حق پائیں گے        اِن  شاءَ  اللہ  چلیں، قافِلے میں چلو
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
غیبت سے توبہ کا طریقہ
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں نَدامت کے ساتھ توبہ واِستِغفار کیجئے ۔ جس جس کی غیبت کی ہے اُس کیلئے دعائے مغفِرت کیجئے۔فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: غیبت کے کفّار ے میں یہ ہے کہ جس کی غیبت کی ہے، اُس کے لیے اِستِغفار کرے، یہ کہے:
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَنَا وَلَہ ٗ۔
یعنی الٰہی!ہمیں اور اُسے بخش دے ۔
 (الدَّعَواتُ الْکَبِیرلِلْبَیْہَقِی ج۲ص۲۹۴حدیث۵۰۷)
اگر نام یاد نہ رہے ہوں
Flag Counter