غیبت کرنے سن نے کی عادت نکالنے،نمازوں اور سنّتوں کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اورکامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے۔آپ کی ترغیب کیلئے مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہار گوش گزار کی جاتی ہے: حیدر آباد(باب الاسلام سندھ )کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ مجھے گُردے میں اتنا شدید درد اٹھتا کہ جب تک 2انجکشن نہ لگتے ، آرام نہ آتا ۔خوش قسمتی سے ہمارے عَلاقے میں اسلامی بہنوں کا مَدَنی قافِلہ تشریف لایا اللہ عَزَّوَجَلَّ نے توفیق بخشی اور میں بھی اُن کے ساتھ سنّتیں سیکھنے سکھانے کے حلقے میں شریک ہوئی ۔وہاں میرے گردے میں درد شُروع ہو گیا یہاں تک کہ رات ہوگئی ۔جب کھانا سامنے آیا تو چاول تھے،میں گھبرائی کہ اگر چاول کھائے تو درد مزید بڑھ جائے گا پھر میں نے سوچا کہ بَرَکت کے لئے کھالیتی ہوں
اِنْ شَاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
کھانے کے بعد میرا درد بڑھا نہیں بلکہ خَتْم ہوگیا ۔